نئی دہلی: ملک بھر میں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے سے 100.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت بھی نو پیسے اضافے کے ساتھ 89.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 1.75 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں نو پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اب پٹرول 106.59 روپے اور ڈیزل 97.18 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
Published: undefined
چنئی میں ، پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوکر 101.37 روپے اور ڈیزل نو پیسے اضافے سے 94.15 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکاتا میں ، پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا اور 100.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ وہاں ڈیزل کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک لیٹر ڈیزل 92.65 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوا۔
Published: undefined
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح تھیں۔
شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 100.56 —————— 89.62
ممبئی ۔————— 106.59 —————— 97.18
چنئی —————- 101.37 -—————-- 94.15
کولکاتا ———— 100.62 —————— 92.65
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined