صنعت و حرفت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے فی لیٹرکے اضافہ سے دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 82.49 روپے اور72.65 روپے ہوگئیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے فی لیٹرکے اضافہ سے دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 82.49 روپے اور72.65 روپے ہوگئیں۔

Published: undefined

ممبئی میں پٹرول 14 پیسے کے اضافے سے 89.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 25 پیسے اضافے کے ساتھ 79.22 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے کے اضافے سے 84.02 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 پیسے کے اضافے کے بعد 76.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

Published: undefined

چنئی میں بھی پٹرول-ڈیزل کے داموں میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کے اضافے سے 85.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 22 پیسے کے اضافے سے 78.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

Published: undefined

ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

دہلی میں پٹرول 82.49 روپے، ڈیزل 72.65 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 89.16 روپے، ڈیزل 79.22 روپے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 85.44 روپے، ڈیزل 78.06 روپے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول 84.02 روپے، 76.22 روپے فی لیٹر

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو