صنعت و حرفت

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں آج اضافہ نہیں، قیمتیں بلند ترین سطح پر مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ اس سے قبل جمعہ کے روز قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی 

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ اس سے قبل جمعہ کے روز قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.93 روپے اور ڈیزل کی قیمت 87.69 روپے فی لیٹر ہے۔

Published: undefined

دہلی میں جون میں اب تک پٹرول کی قیمت 2.70 روپے اور ڈیزل کی قیمت 2.54 روپے بڑھ چکی ہے ۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہو تھا۔ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Published: undefined

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 103.08 روپے اور ڈیزل کی قیمت 95.14 روپے فی لیٹر رہی ۔ چنئی میں آج ایک لیٹر پیٹرول 98.14 روپے اور ڈیزل 92.31 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 96.84 روپے اور ڈیزل 90.54 روپے فی لیٹر پرمستحکم رہا ۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پرروزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو تی ہیں ۔

آج ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر ————— پیٹرول ————— ڈیزل

دہلی ————— 96.93 ———— 87.69

ممبئی ———— 103.08 ————— 95.14

چنئی ————— 98.14 ————— 92.31

کولکتہ ———— 96.84 ————— 90.54

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined