صنعت و حرفت

دیوالی کے دوسرے دن لوگوں کو لگا مہنگائی کا جھٹکا! یوپی کے کئی اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ

نوئیڈا میں پٹرول میں 31 پیسے اور ڈیزل میں 28 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اب یہاں پٹرول 97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.14 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے

پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دیوالی کے دوسرے دن لوگوں کو اس وقت مہنگائی کا جھٹکا لگا جب یوپی کے کئی اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کر دیا گیا۔ تاہم، ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام غیر تبدیل رہیں گے۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کے داموں میں نشیب و فراز کا دور جاری ہے۔ منگل کے روز ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے داموں میں معمولی اضافہ درج کیا گیا، جبکہ برنٹ کروڈ آئل کے داموں میں گراوٹ درج کی گئی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق نوئیڈا میں پٹرول میں 31 پیسے اور ڈیزل میں 28 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اب یہاں پٹرول 97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.14 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ وہیں یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں بھی آج پٹرول اورر ڈیزل کے داموں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

یہاں پٹرول اور ڈیزل 8-8 پیسے کے اضافہ کے بعد بالترتیب 96.44 اور 89.75 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔ وہیں غازی آباد میں پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 33 پیسے مہنگے ہونے کے بعد بالترتیب 96.58 روپے اور 89.75 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ وہیں بہار میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام:

دہلی میں پٹرول 96.75 روپے فی لیٹر، ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر، ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 102.63 روپے فی لیٹر، ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر، ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر

Published: undefined

خیال رہے کہ ملک کی سرکاری تیل کمپنیاں انڈین آئل، بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ یہ قیمتیں بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع