صنعت و حرفت

’جی ڈی پی کی گراوٹ کے لئے کورونا ہی نہیں مودی حکومت کے فیصلے بھی ذمہ دار‘

پارٹی پولٹ بیورو نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ لوگوں کو نقد پیسے دے۔ پبلک سرمایہ کاری میں اضافہ کرے اور مفت کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرائے، تبھی اس صورت حال میں عوام کو راحت مل سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کورونا کے دور میں ملک کی خراب معاشی صورت حال پر اپنی گہری فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں چوبیس فیصد کی جو گراوٹ آئی ہے وہ صرف کورونا کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ مودی حکومت کے گزشتہ فیصلوں کا بھی نتیجہ ہے۔

Published: undefined

پارٹی پولٹ بیورو نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی پی میں غیرمتوقع گراوٹ دراصل نوٹ بندی اور جی ایس ٹی اور دوراندیشی کے فقدان میں لئے گئے لاک ڈاؤن کے ٖفیصلے کا ملا جلا اثر ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ معیشت کے بحران کی اصل وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی قوت خرید میں مسلسل کمی آئی ہے اور گھریلو طلب میں کمی آئی ہے اس لئے یہ بحران پیدا ہوا ہے۔ اس مسئلہ کوپبلک سرمایہ کاری اور روزگار کی فراہمی کے بغیر حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نیولبرل پالیسیوں کی پیروی کرتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر کے ذریعہ نجی سرمایہ کاری اور انہیں ٹیکس میں چھوٹ کی سہولت دے رہی ہے اور اس طرح قومی جائیدادوں کو لوٹنے کا موقع دے رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ لوگوں کو نقد پیسے دے۔ پبلک سرمایہ کاری میں اضافہ کرے اور مفت کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرائے تبھی اس صورت حال میں عوام کو راحت مل سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined