صنعت و حرفت

پالیسی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں، این ایچ بی اور نابارڈ کو 10 ہزار کروڑ روپے

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ ریپو ریٹ کو چار فیصد، ریورس ریپو ریٹ کو 4.25 فیصد اور مارجینل اسٹینڈنگ فیسلیٹی (ایم ایس ایف) کو 4.25 فیصد پر جوں کا توں رکھا گیا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا کی فائل تصویر
ریزرو بینک آف انڈیا کی فائل تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ کی وبا کے درمیان ریزرو بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی نے پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جمعرات کو کہا کہ مہنگائی کو ہدف کے مطابق دائرے میں رکھنے اور اس وبا کے اثر سے معیشت کو نکالنے تک اس کا رخ ایکوموڈیٹو بنا رہے گا۔

Published: undefined

رواں مالی سال میں کمیٹی کی سہ روزہ دوسری میٹنگ کے آج ختم ہونے کے بعد گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ کمیٹی نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریپو ریٹ کو چار فیصد، ریورس ریپو ریٹ کو 4.25 فیصد اور مارجینل اسٹینڈنگ فیسلیٹی (ایم ایس ایف) کو 4.25 فیصد پر جوں کا توں رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت میں کچھ بہتری کی علامات مل رہی تھیں، لیکن اس وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے کچھ ریاستوں اور بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن دوبارہ لگائے جانے کی وجہ سے علامات درہم برہم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں افراط زر میں اضافہ ہوگا لیکن دوسرے ششماہی میں یہ اعتدال پسند ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined