صنعت و حرفت

سیتارمن آج بجٹ پر بحث کا دیں گی جواب، نیا انکم ٹیکس بل پارلیمنٹ میں پیش ہونے کی توقع

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کا جواب دیں گی۔ توقع ہے کہ نیا انکم ٹیکس بل بھی آج پیش کیا جائے گا، جو 1961 کے قانون کی جگہ لے گا اور ٹیکس قوانین کو مزید آسان بنائے گا

<div class="paragraphs"><p>مرکزی بجٹ 2025 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن / آئی اے این ایس</p></div>

مرکزی بجٹ 2025 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج (11 فروری) پارلیمنٹ میں بجٹ 2025 پر ہونے والی بحث کا جواب دیں گی۔ امکان ہے کہ اس دوران نیا انکم ٹیکس بل بھی پیش کیا جائے گا، جس کا اعلان انہوں نے یکم فروری کو بجٹ تقریر کے دوران کیا تھا۔

Published: undefined

یہ نیا قانون 1961 کے موجودہ انکم ٹیکس ایکٹ کی جگہ لے گا، جو یکم اپریل 1962 سے نافذ العمل ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ نیا بل ٹیکس قوانین کو آسان اور عام فہم بنانے کے ساتھ غیر ضروری دفعات کو ختم کرے گا۔

نرملا سیتارمن نے 7 فروری کو اعلان کیا تھا کہ یہ بل اسی پارلیمانی اجلاس میں پیش ہوگا، اور کابینہ پہلے ہی اسے منظوری دے چکی ہے۔ بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 13 فروری کو ختم ہو رہا ہے، جس سے پہلے یہ بل پیش ہونے کی توقع ہے۔

Published: undefined

متوقع تبدیلیاں:

- قانون کو سادہ اور عام فہم زبان میں لکھا جائے گا۔

- غیر ضروری اور پرانی دفعات کو ختم کیا جائے گا۔

- ٹیکس سے متعلق تنازعات کم کیے جائیں گے۔

- ٹیکس دہندگان کے لیے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

حکومت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ نئے بل میں کسی پر اضافی ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور بجٹ 2025 میں کیے گئے ٹیکس سلیب میں تبدیلیاں اس میں شامل ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined