صنعت و حرفت

کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کا صرف کمپنیوں کو فائدہ، گاڑیوں کی قیمتیں نہیں ہوں گی کم!

مودی حکومت نے حال ہی میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ لیکن اس کا فائدہ صارفین کو نہیں ملنے والا۔ ہاں، ممکن ہے اس سے بیرون ملکی سرمایہ کار ہندوستانی شیئر مارکیٹ سے ہاتھ نہ کھینچیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہندرا اینڈ مہندرا کے ڈائریکٹر پون گوینکا نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس شرحوں میں تخفیف کا فائدہ صارفین کو مل سکتا ہے۔ یعنی مہندرا اینڈ مہندرا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آنے والی ہے۔ ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے گوینکا نے کہا کہ ’’کارپوریٹ ٹیکس کی شرحوں میں تخفیف کے اعلان کے بعد سے ہی بات گرم ہے کہ اب آٹو کمپنیاں اپنی گاڑیوں کی قیمتیں گھٹانے کی حالت میں ہیں یا ایسا کرنا چاہتی ہیں، یہ ایک غلط سوچ ہے۔‘‘

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

گوینکا نے کہا کہ ’’حکومت نے جو فیصلہ لیا ہے وہ فوری طور پر کوئی راحت دینے والا نہیں ہے، بلکہ اس سے کارپوریٹ گھرانوں کے ہاتھ میں کچھ پیسہ بچے گا جسے وہ آنے والے دنوں میں سرمایہ کر سکتے ہیں اور اس سے پہیہ چلتا رہے گا۔ اس سے صنعتوں کو صلاحیت بڑھانے کا موقع ملے گا، جس سے روزگار پیدا ہوں گے، کوئی فوری حل موجودہ حالات سے نمٹنے کا اسے نہیں مانا جا سکتا۔‘‘ گوینکا نے مزید بتایا کہ ’’ٹیکس تخفیف سے جتنا بھی پیسہ بچتا ہے اسے پورا کا پورا گاڑیوں کی قیمت گھٹانے پر خرچ کر دیں تو بھی گاڑیوں کی قیمت میں نصف فیصد سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ یعنی کوئی کار اگر 8 لاکھ روپے کی ہے تو اس کی قیمت میں محض 3 ہزار روپے کی کمی آئے گی۔‘‘

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

گوینکا کا کہنا ہے کہ ’’کارپوریٹ ٹیکس تخفیف سے طلب نہیں بڑھنے والی، ویسے بھی مہندرا سمیت تمام آٹو کمپنیاں پہلے ہی تہواروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے 3 سے 7 فیصد تک چھوٹ دے رہی ہیں۔ ایسے میں کسی اور تخفیف کی کوئی گنجائش نہیں بچتی۔‘‘ گوینکا کی اس صاف گوئی سے واضح ہے کہ ٹیکس تخفیف کا فائدہ صارفین کو نہیں ملنے والا اور اس سے ہونے والی بچت کو کمپنیاں اپنے پاس ہی رکھنے والی ہیں۔

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی کے چیئرمین آر سی بھارگو کا بھی کہنا ہے کہ ٹیکس تخفیف بے حد معمولی ہے۔ اس سے ماروتی کی کاروں کی قیمت میں کوئی کمی نہیں ہونے والی۔ بجاج آٹو کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بجاج بھی بھارگو اور گوینکا کی بات کی حمایت کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کسی گاڑی کی قیمت کم ہونے والی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر مالیات نے ہمیں صرف وہ پیسہ لوٹایا ہے جو ہم پہلے ہی تہواری پیشکش اور تشہیر پر خرچ کر چکے ہیں۔ اور یہ بھی بہت زیادہ نہیں ہے۔‘‘

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

تو پھر ٹیکس تخفیف سے ہونے والی بچت کو کمپنیاں کہاں خرچ کریں گی؟ کیا اس پیسے کو نئے پلانٹ لگانے یا سرمایہ کاری بڑھانے میں خرچ کیا جائے گا؟ اس کے جواب میں نہ تو بھارگو اور نہ ہی گوینکا کوئی وعدہ کرتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ آٹو صنعت پہلے ہی اپنے پلانٹس میں ہر مہینے کچھ دنوں کے لیے کام بند کر رہی ہے کیونکہ بازار میں طلب ہے ہی نہیں۔ لیکن راجیو بجاج اشارہ دیتے ہیں کہ ان کی کمپنی ٹیکس تخفیف سے ہونے والی بچت کو الیکٹرک گاڑی بنانے کے لیے نئی تکنیک پر خرچ کر سکتی ہے۔

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

اب ایک بات تو صاف ہے کہ آٹو انڈسٹری اس بچت کا فائدہ نہ تو کنزیومر کو دے گی اور نہ ہی حال فی الحال نئی سرمایہ کاری میں خرچ کرے گی۔ یعنی اس بچت کو انڈسٹری دبا کر رکھے گی اور کسی اور وقت استعمال کرے گی۔

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

ٹاٹا اسٹیل نے اس ٹیکس تخفیف پر جو رد عمل ظاہر کیا ہے اس سے اشارہ ملتا ہے کہ میٹل صنعت اس بچت کا استعمال اپنا اکاؤنٹ سدھارنے اور بیلنس شیٹ کو قابو میں کرنے میں استعمال کرنے والا ہے۔ ٹاٹا اسٹیل کے گلوبل سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹی وی نریندرن کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی اس پیسے کو اپنی بیلنس شیٹ بہتر کرنے میں استعمال کرے گی۔

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

دھیان رہے کہ بھلے ہی ملک کی سبھی بڑی میٹل کمپنیاں فائدے میں نظر آتی ہوں، لیکن ان کی بیلنس شیٹ میں اچھا خاصہ قرض بھی شامل ہوتا ہے۔ ایسے میں یہ کمپنیاں اس بچت کو وہیں استعمال کرنے والی ہیں۔ ویسے بھی میٹل پرائس ان دنوں پہلے ہی کمزور ہے اور ٹیکس سے بچا پیسہ قیمت کم کرنے پر لگائے جانے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

دوسری طرف فاسٹ مووِنگ کنزیومر گڈس یعنی ایف ایم سی جی سیکٹر کی 4 بڑی کمپنیاں ٹیکس تخفیف سے بچے پیسے کو اشتہار پر خرچ کرنے کی تیاری میں ہیں تاکہ فروخت بڑھ سکے۔ دھیان رہے کہ حال کے دنوں میں ایف ایم سی جی کمپنیوں نے اشتہاروں پر خرچ میں تخفیف کی ہے۔ لیکن کسی بھی کمپنی نے اس بچت کا فائدہ کنزیومر کو دینے کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔ ایک بات اور، زیادہ تر ایف ایم سی جی کمپنیاں قرض سے آزاد ہیں، ایسے میں وہ اس بچت کو اپنے شیئر ہولڈر میں ڈیویڈنڈ کی شکل میں بھی بانٹ سکتی ہیں۔

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

ایل اینڈ ٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور منیجنگ ڈائریکٹر ایس این سبرامنین نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں اس ٹیکس تخفیف کو ایک بڑا ٹیکس اصلاح قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ تین چار سال سے نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری کافی کم ہوئی تھی، ایسے میں اس سے اسے فروغ ملے گا۔

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

اس کے علاوہ سیبی نے شیئر بائی بیک کے قوانین میں ترمیم کی ہے۔ ایسے میں ایل اینڈ ٹی جیسی کمپنیوں کا شیئر بائی بیک میں اس کا استعمال کر سکتی ہیں۔ سبرامنین کہتے ہیں کہ ’’بائی بینک ہمیشہ ایک اچھا متبادل ہوتا ہے کیونکہ ہم ہمیشہ اپنے سرمایہ کار اور اس کے فائدے کا دھیان رکھتے ہیں۔ ہم نے پہلے اس کی کوشش کی تھی، لیکن کسی وجہ سے ایسا نہیں کر پائے۔‘‘

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Sep 2019, 12:10 PM IST