صنعت و حرفت

مدر ڈیری: گائے کے دودھ کے داموں میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ

مدر ڈیری نے دہلی اور این سی آر میں گائے کے دودھ کے داموں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے، اب گائے کا دودھ 44 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا، اس سے پہلے اس کی قیمت 42 روپے فی لیٹر تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مدر ڈیری نے جمعہ کے روز دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں گائے کے دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اب گائے کا دودھ 44 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔ اس سے پہلے گائے کے دودھ کی قیمت 42 روپے فی لیٹر تھی۔

Published: 06 Sep 2019, 7:10 PM IST

ایک افسر کے مطابق گائے کے دودھ کی نئی قیمیتں 6 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔ نئی قیمتوں کے تحت 500 ملی لیٹر کا پیک 23 روپے اور ایک لیٹر کا پیک 44 رپے میں ملے گا۔ دودھ کی دیگر اقسام کی قیمتیں غیر تبدیل رہیں گی۔

Published: 06 Sep 2019, 7:10 PM IST

دودھ کی فراہمی کرنے والی ملک کی اہم کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گائے کے دودھ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ اس لئے کیا گیا ہے کیوں کہ کمپنی کچے دودھ کی خرید کے لئے کسانوں کو زیادہ قیمت ادا کر رہی ہے۔

Published: 06 Sep 2019, 7:10 PM IST

مدر ڈیری کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی اس بات کا امکان ہے کہ دوسری دودھ فراہم کرنے والی کمپنی مثلاً امول اور پراگ بھی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ مدر ڈیری دہلی-این سی آر میں تقریباً 30 لاکھ ٹن دودھ کی فراہمی کرتی ہے ، جن میں سے آٹھ لاکھ ٹن گائے کا دودھ ہوتا ہے۔

Published: 06 Sep 2019, 7:10 PM IST

قبل ازیں، مئی کے مہینے میں مدر ڈیری نے دہلی این سی آر میں اپنے پالی پیک کی اقسام کے صارفین کے داموں میں اضافہ کیا تھا۔ حالانکہ ایک لیٹر گائے کے دودھ کے پیک کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ لیکن آدھا لیٹر کے پیک کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔

Published: 06 Sep 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Sep 2019, 7:10 PM IST