صنعت و حرفت

ماروتی چھوٹی کاروں کا سی این جی ماڈل لانچ کرے گی

ماروتی سوزوکی کے چیئرمین آر سی بھارگو کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پوری توجہ میڈ ان انڈیا اور فیکٹری فیٹیڈ سی این جی گاڑیوں پر مرکوز رہے گی۔ حکومت 10 ہزار سی این جی اسٹیشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ اپنے پورٹفولیو کی سبھی چھوٹی کاروں کا سی این جی (کمپریسڈ نیچرول گیس) ماڈل لائے گی۔ کمپنی نے یہ فیصلہ تیل کی کھپت میں کمی اور گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی میں کمی لانے کے لئے کیا ہے۔

Published: 03 Sep 2019, 8:10 PM IST

کمپنی نے آئندہ سال مارچ میں اپنے پورٹ فولیو سے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی تمام کاروں کی فروخت روکنے کا پہلے ہی اعلان کیا تھا۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ کمپنی کار بازار میں اپنی گرفت کو مضبوط بنائے رکھنے کے لئے سی این جی ایڈیشن پر زور دے رہی ہے۔ موجودہ وقت میں ماروتی آلٹو، آلٹو کے 10، ویگن آر، سلیريو، ڈیزائر، ٹور ایس، ایکو اور چھوٹے ٹرک سپر کیری سمیت آٹھ سی این جی ماڈلوں کی فروخت کرتی ہے۔

Published: 03 Sep 2019, 8:10 PM IST

واضح رہے کہ کمپنی کے کل 16 ماڈل بازار میں دستیاب ہیں اور گھریلو بازار میں ڈیزل کی کاروں کی فروخت میں اس کا حصہ 23 فیصد ہے۔ ماروتی کی کل بکری میں سی این جی گاڑیوں کا حصہ محض 7 فیصد ہے۔

Published: 03 Sep 2019, 8:10 PM IST

ماروتی سوزوکی کے چیئرمین آر سی بھارگو کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پوری توجہ میڈ ان انڈیا اور فیکٹری فیٹیڈ سی این جی گاڑیوں پر مرکوز رہے گی۔ حکومت 10 ہزار سی این جی اسٹیشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ گاہکوں کو بھی سی این جی گاڑیوں سے کوئی گریز نہیں ہے۔

Published: 03 Sep 2019, 8:10 PM IST

غور طلب ہے کہ فی الحال سی این جی فلنگ اسٹیشن اہم طور پر دہلی سمیت قومی راجدھانی خطہ، اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ، گجرات اور ممبئی میں موجود ہیں۔

Published: 03 Sep 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Sep 2019, 8:10 PM IST