نئی دہلی: ایل پی جی سلنڈرپر گذشتہ ایک سال میں سبسڈی میں مسلسل کمی کی وجہ سے اس عرصے کے دوران سبسڈی والا سلنڈر 100 روپے مہنگا ہوگیا اورسبسڈی صفر رہ گئی۔
گذشتہ سال جولائی میں قومی دارالحکومت دہلی میں 14.2 کلووالا ایل پی جی سیلنڈر کی مارکیٹ قیمت یعنی غیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 637 روپے تھی جو اب گھٹ کر 594 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے باوجود اس عرصے کے دوران سبسڈی والا سلنڈر 100 روپے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 494.35 روپے سے بڑھ کر 594 روپے ہوگئی۔
Published: 26 Jul 2020, 12:37 PM IST
حکومت کی جانب سے سبسڈی میں بار بار کٹوتی کی وجہ سے اس سال مئی سے سبسڈی اورغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر ایک جیسے ہوگئے ہیں۔ اس سال مئی ، جون اور جولائی میں ، صارفین کو کوئی سبسڈی نہیں ملی ہے۔
مودی سرکار کی پہلی مدت کے دوران یہ اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ حکومت آہستہ آہستہ ایل پی جی سلنڈروں پر سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان سے جب بھی اس سلسلہ میں پوچھا گیا تووہ اس سے انکار کرتے رہے ۔
Published: 26 Jul 2020, 12:37 PM IST
دوسری طرف حکومت نے گزشتہ ایک سال میں سبسڈی میں مسلسل کمی کی ہے۔ جولائی 2019 میں سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر 494.35 روپے اور سبسڈی والا سلنڈر 637 روپے کا تھا۔ اکتوبر 2019 میں سبسڈی والا 517.95 روپے اور غیر سبسڈی والا سلنڈر 605 روپے کا ہوگیا ۔ اس سال جنوری میں سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 535.14 روپے اور غیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 714 روپے ہوگئی۔ اپریل میں ، سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 581.57 روپے اور غیر سبسڈی کی قیمت 744 روپے ہوگئی۔
Published: 26 Jul 2020, 12:37 PM IST
اپریل میں بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں زبردست کمی کے بعد گھریلو سلنڈروں کی مارکیٹ قیمت مئی میں 162.50 روپے سے گھٹ کر 581.50 روپے ہوگئی جس سے سبسڈی اورغیر سبسڈی والے سلنڈروں کی قیمت ایک ہوگئی۔ جون اور جولائی میں سبسڈی والے سلنڈروں کی قیمت میں غیر سبسڈی والے سلنڈروں کے ساتھ یکساں اضافہ کیا گیا ہے۔
Published: 26 Jul 2020, 12:37 PM IST
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے اپنی ویب سائٹ پر سبسڈی والے سلنڈروں کی قیمت کے بارے میں معلومات دینا بند کردیا ہے۔ ایک سال قبل تک ان کی ویب سائٹ پر معلومات دستیاب ہوتی تھیں۔ گزشتہ سال جنوری سے اب تک سبسڈی والے سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ جاننے کے لئے سرکاری شعبہ کی کمپنی کو 7 جولائی کو بھیجے گئے ای میل کا کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
Published: 26 Jul 2020, 12:37 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jul 2020, 12:37 PM IST