صنعت و حرفت

یونین بجٹ 2025: کسانوں کے لیے سستے قرض کی نئی حد 5 لاکھ روپے، کم شرح سود پر ملے گا قرض

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کسانوں کو سستے قرضوں کی فراہمی کے لیے اقدام کرتے ہوئے کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت قرض کی حد کو 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>بجٹ 2025 / کسانوں کے لیے اعلان</p></div>

بجٹ 2025 / کسانوں کے لیے اعلان

 

نئی دہلی: وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے کسانوں کے لیے سستے قرضوں کی حد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کے تحت قرض لینے کی حد 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی ہے۔ وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام خاص طور پر چھوٹے اور درمیانہ کسانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج لوک سبھا میں یونین بجٹ 2025 پیش کر دیا۔ اس دوران انہوں نے بجٹ تقریر پیش کرتے ہوئے متعدد اعلانات کیے، جن میں کسانوں کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی کا اعلان بھی شامل تھا۔

نرملا سیتارمن نے کہا کہ کسانوں کو اس اسکیم کے تحت کم شرح سود پر قرض ملے گا، جس سے ان کی مالی حالت میں بہتری آ سکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کو 2 فیصد تک سود میں کمی ملے گی اور اگر قرض کا بروقت یا جلد ادائیگی کی جائے تو 3 فیصد تک کی رعایت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو قرض کے علاوہ فَصل بیمہ، حادثاتی بیمہ، صحت بیمہ اور املاک بیمہ جیسی سہولتیں بھی ملیں گی۔

Published: undefined

وزیرِ خزانہ نے اس موقع پر ایک اور اہم اعلان کیا اور کہا کہ اب مکھانا کی فصل کے لیے مکھانا بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ اس بورڈ کے تحت کسانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی اور ان کے فوائد کے لیے کئی اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ خاص طور پر ان کسانوں کے لیے فائدہ مند ہوگا جو مکھانا کی فصل اگاتے ہیں، اور اس کے نتیجے میں وہ بہتر قیمت اور سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات نہ صرف کسانوں کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ اس سے دیہی معیشت میں بھی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے، کیونکہ قرض کی حد میں اضافے سے دیہی سطح پر مطالبہ بڑھنے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined