نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں کو پٹری پر لانے کے لئے حکومت نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے جس اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے اس میں کروڑوں لوگوں نظر انداز ہوئے ہیں لہذا اس پیکیج پر اس نظر ثانی کرنی چاہئے۔
Published: undefined
چدمبرم نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مسلسل پانچ دن تک اس پیکیج کے بارے میں ملک کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس میں کہیں بھی عام آدمی کو راحت دینے کی بات نہیں کی گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس پیکیج میں 13 کروڑ نچلے طبقے کے غریبوں، سات کروڑ درمیانے طبقے کے کاروباریوں اور چھ کروڑ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ کسانوں، دہاڑی مزدوروں، زرعی مزدوروں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملازمت کھونے والے لوگوں کے لئے کچھ نہیں ہے۔
Published: undefined
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی پیکیج میں عام آدمی کو فائدہ دینے کے لئے اضافی خرچ کو اہمیت دئے جانے کی ضرورت تھی لیکن حکومت نے اس پر توجہ ہی نہیں دی۔ منریگا وغیرہ کے ذریعے اس مد میں ایک فیصد سے بھی کم یعنی کل 1.86 لاکھ کروڑ روپئے کا انٹطام کیا گیا ہے۔ پیکیج میں بڑی آبادی نظر انداز ہوئی ہے لہذا حکومت کو اس پیکج پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور اس میں اضافی خرچ میں کم از کم دس لاکھ کروڑ روپے کا انتظام کرنا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined