صنعت و حرفت

ہندوستانی روپے میں بھاری گراوٹ کے آثار

روپے میں گراوٹ بدستور جاری ہے اور اس کا سیدھا اثر عام آدمی کی جیب پر پڑنے کے آثار ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستانی کرنسی اس سہ ماہی میں مزید کمزورہونے کے آثار ہیں اور اس کی بڑی وجہ اقتصادی شرح ترقی میں زبردست کمی کی خبریں ہیں۔اس سال روپیہ جولائی میں پانچ فیصد ٹوٹ چکاہے اور پبلک قرض کی بڑھتی شرح اور نان بینکنگ فائننس کمپنیوں میں قرض کے بحران کی وجہ سے بکری کا دباؤ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رپورٹس صحیح ہیں تو ملک میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے جس کا سیدھا اثر عام آدمی کی جیب پر پڑے گا۔

Published: undefined

موڈیز انویسٹرس سروس نے اس ماہ ملک کی کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو گھٹا کر منفی کر دیا ہے۔ موڈیز نے یہ کہتے ہوئے آؤٹ لک میں کٹوتی کی ہے کہ اقتصادی مندی اندازہ سے کہیں زیادہ لمبی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ہندوستان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ اقتصادی شرح ترقی میں گراوٹ کا ہونا ہے۔

Published: undefined

ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے دوسری سہ ماہی میں قومی اقتصادی شرح ترقی کا 4.2 رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ آٹوموبائل انڈسٹری میں گراوٹ، ائیر ٹریفک موومنٹ میں کمی، اہم سیکٹر میں پیداوار کی کمی، شعبہ تعمیرات و انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے منفی رجحان کی وجہ سے اقتصادی شرح ترقی میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔ واضح رہے اقتصادی شرح ترقی گزشتہ چھ سال میں سب سے زیادہ کم ہو گئی ہے اور اب یہ شرح پانچ فیصدی ہے۔ ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت اس ماہ 72.2425 فی ڈالر ہو گئی ہے۔

Published: undefined

روپے کی قیمت کم ہونے کا سیدھا اثر عام آدمی پر پڑے گا جس میں سب سے پہلے اثر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نظر آئے گا کیونکہ ہندوستان اپنی ضرورت کے قریب 80 فیصد پٹرولیم پروڈکٹ ایمپورٹ کرتا ہے۔ روپے میں گراوٹ سے پٹرولیم پروڈکٹس کا امپورٹ مہنگا ہو جائے گا جس کی وجہ سے تیل کمپنیاں پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو استعمال میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اگر اضافہ ہوا تو اس سے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں ضروری اشیاء کے لانے اور لے جانے کے اخراجات بڑھ جائیں گے جس کی وجہ سے روز مرہ میں استعمال ہونے والی اشیا مہنگیں ہو جائیں گی جس کا سیدھا اثر عام آدمی کی جیب پر پڑے گا۔

Published: undefined

روپے کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے جہاں لوگوں کے باہر گھومنے جانا یا کام سے جانا مہنگا ہو جائے گا وہیں ان ہندوستانی طلباء کے اخراجات میں بھی اضافہ ہو گا جو بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined