صنعت و حرفت

ٹیلی کام سیکٹر سے آئی بری خبر، ووڈا فون-آئیڈیا، ائیرٹیل کو 74 ہزار کروڑ کا خسارہ

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بقایہ آئینی قرضوں کے لیے بڑے خرچ کی وجہ سے ووڈافون-آئیڈیا اور بھارتی ائیرٹیل کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک کی بگڑی ہوئی معیشت کے درمیان ٹیلی کام سیکٹر سے بری خبر سامنے آئی ہے۔ ووڈافون-آئیڈیا اور ائیرٹیل کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انھیں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں تقریباً 74 ہزار کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ اس میں ووڈافون-آئیڈیا نے پرانے آئینی قرضوں کے لیے دوسری سہ ماہی میں 50921 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ وہیں بھارتی ائیرٹیل کو 23045 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بقایہ آئینی قرضوں کے لیے بڑے خرچ کی وجہ سے ووڈافون-آئیڈیا اور بھارتی ائیرٹیل کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ووڈافون-آئیڈیا نے پرانے آئینی قرضوں کے لیے 25680 کروڑ روپے اور بھارتی ائیرٹیل نے 28450 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔ ووڈافون-آئیڈیا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے پر نظرثانی عرضی داخل کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کے کاروبار کا چل پانا حکومت کی جانب سے ملنے والی راحت اور قانونی مسائل کے مثبت حل پر منحصر کرے گا۔ اے جی آر پر عدالت کے فیصلے سے ٹیلی مواصلات صنعت کی مالی حالت پر بڑے اثرات پڑیں گے۔

Published: undefined

اے جی آر پر عدالت کے فیصلے کے بعد ووڈافون-آئیڈیا، ائیرٹیل اور دوسری ٹیلی مواصلات خدمات دہندگان پر حکومت کے کل 1.4 لاکھ کروڑ روپے کے پرانے آئینی قرض بنتے ہیں۔ اس کی وجہ سے پوری ٹیلی مواصلات صنعت میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریلائنس جیو کے بازار میں آنے کے بعد سے ٹیلی مواصلات کمپنیاں مالی بحران کا سامنا کر رہی ہیں اور ان پر اربوں ڈالر کا قرض بقایہ ہے۔

Published: undefined

معیشت کی مار تقریباً سبھی صنعتوں پر پڑی ہے۔ کہیں سے بھی کوئی اچھی خبر نہیں آ رہی ہے۔ اس سے پہلے ٹاٹا موٹرس کو اکتوبر-دسمبر 2018 کی سہ ماہی میں 26961 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ یہ اس وقت تک کسی ہندوستانی کمپنی کا سب سے بڑا سہ ماہی خسارہ تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined