صنعت و حرفت

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافہ، پھیکی پڑی چاندی کی چمک

اتار چڑھاؤکے باوجود مالیاتی اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان مرکزی بینک کی خریداری اور محفوظ سرمایہ کاری کی طلب کی وجہ سے سونا دہائیوں میں اپنی سب سے سالانہ کارکردگی کی راہ پر قائم ہے۔

سونے کی قیمت
سونے کی قیمت 

اس وقت بازارمیں ملے جلے رجحان کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے کہ آیا امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں کمی کا اعلان کرے گا، اور اس کا اثر سونے اور چاندی کی قیمت پر پڑ رہا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن مضبوطی آئی ہے، جبکہ چاندی نے مسلسل دوسرے دن الٹی چال چلی اوراپنی چمک کھودی ہے۔ اس صورتحال میں راجدھانی دہلی میں 24 قیراط سونا فی 10 گرام، 10 روپئے اور 22 قیراط سونا بھی 10 روپئے مہنگا ہوا ہے۔ دو دنوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام 330 روپے اور22 قیراط سونے کی قیمت میں 310 روپئے کا اضافہ ہوا۔

Published: undefined

اب چاندی کی بات کی جائے تو ایک کلو چاندی دہلی میں لگاتار دوسرے دن سستی ہوئی ہے۔ ایک دن تک مستحکم رہنے کے بعد دو دنوں میں ایک کلو چاندی کی قیمت 2100 روپے تک گر گئی ہے۔ دہلی میں چاندی کی قیمت لگاتار دو دنوں میں 2100 روپے فی کلو گر گئی ہے۔ اس سے پہلے ایک دن چاندی مستحکم تھی اور اس کے ایک دن پہلے یہ فی کلو گرام 4,100 روپئے سستی ہوئی تھی، اس سے پہلے لگاتار5 دنوں میں فی کلو گرام 20,600 روپئے مہنگی ہوئی تھی۔

Published: undefined

 آج 18 نومبرکے روز دہلی میں چاندی 1,66,900روپئے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے۔ آج اس کی قیمت فی کلو گرام 100 روپے گر گئی ہے۔ دیگر بڑے شہروں کی بات کریں تو ممبئی اور کولکتہ میں بھی یہ یکساں شرح سے فروخت ہو رہی ہے، لیکن چنئی میں چاندی کی قیمت فی کلو گرام 1,72,900 ہے یعنی چار بڑے شہروں میں سب سے مہنگی چاندی چنئی میں ہے۔

Published: undefined

اس دوران مہتا ایکوئٹیز کے نائب صدر (کموڈٹیز) راہل کلنتری کا کہنا ہے کہ قلیل مدتی اتار چڑھاؤ کے باوجود مالیاتی اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان مرکزی بینک کی خریداری اور محفوظ سرمایہ کاری کی طلب کی وجہ سے سونا دہائیوں میں اپنی سب سے سالانہ کارکردگی کی راہ پرقائم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی شرح سود پر فیڈرل پالیسی کے جاری ہونے تک سونا اور چاندی میں اتار چڑھاؤجاری رہ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined