
سونے چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ / آئی اے این ایس
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دونوں قیمتی سامان کی قیمتیں نئی ہمہ وقت بلندیوں پر پہنچ رہی ہیں۔ انڈیا بلین جیولرس ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 6,818 روپے بڑھ کر 1,54,227 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے جو پہلے 1,47,409 روپے فی 10 گرام تھی۔ 22 قیراط سونے کی قیمت 1,35,027 روپے فی 10 گرام سے بڑھ کر 1,41,272 روپے فی 10 گرام ہوگئی ہے۔ اسی طرح 18 قیراط سونے کی قیمت 1,10,557 روپے فی 10 گرام سے بڑھ کر 1,15,670 روپے فی 10 گرام ہوگئی ہے۔
Published: undefined
چاندی کی قیمت 9,752 روپئے اضافے کے ساتھ3,19,097 فی کلوگرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو کہ پہلے 3,09,345 روپئے فی کلوگرام تھی۔ اسپاٹ مارکیٹ اور فیوچر مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ 5 فروری 2026 کا کانٹریکٹ دام 4.67 فیصد بڑھ کر 1,57,600 روپئے ہو گیا۔ 5 مارچ 2026 کو چاندی کا کانٹریکٹ دام 2.09 فیصد بڑھ کر 3,30,447 روپئے ہو گیاہے۔
Published: undefined
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ملا جلا کاروبار جاری ہے۔ سونے کی قیمت 2.24 فیصد بڑھ کر 4,872 ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 0.34 فیصد گر کر 94.32 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ عالمی سطح پرعدم استحکام ہے۔ حال ہی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یورپ پر محصولات کے اعلان کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ محفوظ سرمایہ کاری مطالبہ اور مرکزی بینکوں کی خریداری جیسے عوامل بھی سونے کی طلب کو بڑھا رہے ہیں۔ دریں اثنا سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیوں میں بڑی مقدار میں استعمال ہونے کی وجہ سے چاندی کی انڈسٹریل طلب میں عالمی سطح پر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined