صنعت و حرفت

چار روزہ گراوٹ کے بعد سونا اور چاندی کی زور دار واپسی، پھر نئے ریکارڈ کا اشارہ!

چار دن کی تیز گراوٹ کے بعد سونا اور چاندی نے مضبوط واپسی کی ہے۔ عالمی سرمایہ کاری ادارے یو بی ایس نے حالیہ کمی کو عارضی قرار دیتے ہوئے آئندہ مہینوں میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سونا اور چاندی / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سونا اور چاندی / تصویر آئی اے این ایس

 
IANS

بیتے چند دنوں میں سونا اور چاندی کی منڈی نے سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا۔ جہاں کچھ ہی عرصہ پہلے دونوں دھاتیں تاریخی بلندی پر تھیں، وہیں اچانک منافع وصولی اور دباؤ کے باعث چار کاروباری دن تک مسلسل گراوٹ دیکھی گئی۔ تاہم اس شدید کمی کے بعد اب بازار کا رخ بدلتا نظر آ رہا ہے اور قیمتوں میں تیز رفتار بحالی نے دوبارہ تیزی کی بحث چھیڑ دی ہے۔

Published: undefined

29 جنوری کو سونا اور چاندی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔ چاندی تقریباً 4 لاکھ 20 ہزار روپے فی کلو جبکہ سونا 1 لاکھ 93 ہزار روپے فی 10 گرام سے تجاوز کر گیا تھا۔ اس کے فوراً بعد قیمتوں میں دباؤ بڑھا اور چاندی گر کر قریب 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی کلو تک آ گئی، جبکہ سونا بھی کم ہو کر تقریباً 1 لاکھ 37 ہزار روپے فی 10 گرام پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

چار روزہ بھاری گراوٹ کے بعد منڈی میں استحکام آیا اور خریداری دوبارہ لوٹ آئی۔ گزشتہ دو دنوں میں سونے کی قیمت تقریباً 24 ہزار روپے بڑھ گئی جبکہ چاندی قریب 60 ہزار روپے مہنگی ہو گئی۔ بدھ کے روز بھی اضافہ جاری رہا اور سونا بڑھ کر 1 لاکھ 60 ہزار 755 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گیا، جبکہ چاندی 2 لاکھ 84 ہزار 94 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

Published: undefined

بین الاقوامی سرمایہ کاری بینک یو بی ایس نے اس کمی کو سنجیدہ مگر عارضی قرار دیا ہے۔ ادارے کے مطابق حالیہ گراوٹ طویل مدتی رجحان کو متاثر نہیں کرتی۔ یو بی ایس کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ نچلی سطح سے تقریباً 5 فیصد سنبھل چکا ہے جبکہ چاندی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ ادارے نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں سونے کی قیمت 6 ہزار 200 ڈالر فی اونس تک جا سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ اتار چڑھاؤ کے باوجود مجموعی رجحان اب بھی مثبت ہے اور حالیہ کمی کو خریداری کا موقع سمجھا جا رہا ہے۔ سرمایہ کار ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined