صنعت و حرفت

شیئر بازار 7 مہینوں کی نچلی ترین سطح پر، سرمایہ کاروں کے 1.69 لاکھ کروڑ ڈوبے

گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو چوطرفہ بکوالی دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 470.41 پوائنٹ یعنی 29ء1 فیصد ٹوٹ کر یکم مارچ کے بعد سے نچلی سطح 36,093.47 پوائنٹ پر آ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو چوطرفہ بکوالی دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 470.41 پوائنٹ یعنی 29ء1 فیصد ٹوٹ کر یکم مارچ کے بعد سے نچلی سطح 36,093.47 پوائنٹ پر آگیا۔

Published: undefined

کاروبار کے دوران ایک وقت سیسنسکس 36 ہزار پوائنٹ سے نیچے آگیا تھا۔گزشتہ ساڑھے چھ مہینے میں یہ پہلا موقع ہے جب سینسیکس 36 ہزار سے نیچے آگیا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 135.85پوائنٹ یعنی 1.25 فیصد کی گراوٹ میں 10,704.80 پوائنٹ پر آگیا جو 19 فروری کے بعد اس کی نچلی سطح ہے۔

Published: undefined

بازار کی اس گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 1.69 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔ بدھ کو بی ایس ای پر لسٹیڈ کل کمپنیوں کا مارکٹ کیپ 14019877.32 کروڑ روپے تھا جو جمعرات کو 169335.47 روپے گھٹ کر 13850541.85 کروڑ روپے رہ گیا۔ گرتی معیشت کے درمیان شیئر بازار ریکارڈ سطح سے اب تک 11 فیصد گر چکا ہے۔ جون 2019 میں بازار نے ریکارڈ گراوٹ درج کی تھی۔

Published: undefined

کاروبار کے دوران یس بینک کے شیئروں میں سب سے زیادہ گراوٹ درج کی گئی۔ دن کا کاروبار ختم ہونے پریس بینک کی گراوٹ 16 فیصد تک پہنچ گئی۔ دراصل، کیئر ریٹنگس نے پروموٹر رانا کپور کی مورگن کریڈٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نان کنورٹیبل ڈبینچر کی ریٹنگ گھٹا دی ہے۔ اس فیصلہ کے بعد شیئر کے حوالہ سے سرمایہ کاروں میں مایوسی آ گئی ہے۔ کیئر ریٹنگس نے ریٹنگ کو ’اے ‘ سے گھٹا کر ’بی بی بی ‘ کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined