صنعت و حرفت

ایندھن قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، دہلی میں پٹرول 106 روپے فی لیٹر کے قریب

دہلی میں پٹرول کی قیمت اپنی بلند ترین سطح 105.84 روپے فی لیٹر جبکہ ممبئی میں 111.77 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کے دام 102.52 روپے فی لیٹر جبکہ دہلی میں اس کی قیمت 94.57 روپے فی لیٹر ہے

پٹرول ڈیزل کے داموں میں پھر اضافہ
پٹرول ڈیزل کے داموں میں پھر اضافہ 

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ تیل کمپنیوں نے اتوار کے روز ایندھن قیمتوں میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اپنی بلند ترین سطح 105.84 روپے فی لیٹر جبکہ ممبئی میں 111.77 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کے دام 102.52 روپے فی لیٹر جبکہ دہلی میں اس کی قیمت 94.57 روپے فی لیٹر ہے۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 پیسے فی لیٹر کے اضافہ کا یہ لگاتار چوتھا دن ہے۔ 12 اور 13 اکتوبر کو شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 23 دنوں میں 19 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے، جس سے دہلی میں اس دوران اس کی قیمت 5.95 روپے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں ایندھن اب 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ کے داموں پر دستیاب ہے۔

دریں اثنا، مرکزی رہائش و شہری ترقی اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined