صنعت و حرفت

فوکس کان نے ملازموں کے بونس میں کیا چار گنا اضافہ

فاکس کان نے کہا ہے کہ جو لوگ دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری میں مہینے میں 25 دن سے زیادہ کام کرتے ہیں انہیں 1500 یوآن سے لے کر زیادہ سے زیادہ 5000 یوآن تک کا بونس دیا جائے گا۔

فاکس کان، تصویر آئی اے این ایس
فاکس کان، تصویر آئی اے این ایس 

بیجنگ: تائیوان کی ملٹی نیشنل الیکٹرانکس کمپنی اور ایپل فراہم کرنے والی کمپنی فوکس کان نے کہا ہے کہ اس نے چین میں آئی فون کے ایک بڑے پلانٹ میں کام کرنے والے کارکنوں کے یومیہ بونس کو چار گنا بڑھا دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ کورونا وبا کے دوران ورکرز کے کام چھوڑنے کے پیش نظر کیا ہے۔

Published: undefined

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ وسطی چین میں زینگ زو میں اس کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں اسمبلی لائن ورکرز کے لیے بونس کو یومیہ 400 یوآن (54.90 ڈالر) تک بڑھا دیا جائے گا۔ ہفتے کے آخر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کارکنوں کو پلانٹ کی دیوار سے چھلانگ لگاتے دکھایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چینی عوام اور کاروبار صدر شی جن پنگ کی سخت صفرکووڈ پالیسی سے نبردآزما ہیں۔

Published: undefined

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق فاکس کان نے وی چیٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ جو لوگ دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری میں مہینے میں 25 دن سے زیادہ کام کرتے ہیں انہیں 1500 یوآن سے لے کر زیادہ سے زیادہ 5000 یوآن تک کا بونس دیا جائے گا۔ ساتھ ہی نومبر میں بغیر کسی چھٹی کے اپنی "بہترین کوشش" کرنے والوں کو مہینے کے لیے مجموعی طور پر 15,000 یوآن سے زیادہ کا بونس دیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined