صنعت و حرفت

روپیہ کو آئی سی یو میں بتانے والے مودی کیا اب اسے ’کوما‘ میں بتائیں گے؟ سنہا

یشونت سنہا نے کہا ، مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو ڈالر کی قیمت 60 روپے ہو نے پر کہتے تھے ، روپیہ آئی سی یو میں ہے ، اب جبکہ ڈالر 75 کے قریب ہےتو وہ کیا کہیں گے، کہ اب یہ کومہ میں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے ڈالر کے مقابلہ گرتے ڈالر کو لے کر مودی حکومت پر بڑا حملہ بولا ہے۔ ایک تقریبا سے انہوں نے کہا، ’’ مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو ڈالر کی قیمت 60 روپے ہو نے پر کہتے تھے ، روپیہ آئی سی یو میں ہے ، اب جبکہ ڈالر 75 کے قریب ہےتو وہ کیا کہیں گے، کہ اب یہ کومہ میں ہے۔‘‘ واضح رہے کہ کبھی بی جے پی میں شامل رہے یشونت سنہا اب اپنی علیحدہ پارٹی ’راشٹر منچ ‘ کا قیام کر چکے ہیں۔

قبل ازیں صحافیوں سے بات چیت میں بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے کہا، ’’موجودہ حالات ایسے ہیں کہ کوئی بھی شہری حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اگر وہ ایسا کرے گا تو اسے غدار ملک قرار دیا جائے گا، یہ پوری طرح جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔‘‘

Published: 10 Oct 2018, 5:06 PM IST

رافیل سودے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ہم نے (یشونت، شانت بھوشن اور ارون شوری ) این ڈی اے حکومت کی طرف سے کئے گئے رافیل گھوٹالہ کے تعلق سے مرکزی تفتیشی بیورو میں شکایت درج کرائی ہے۔‘‘ سنہا نے دعوی کیا ’’اس کے لئے صرف اور صرف ایک شخص ذمہ دار ہے اور وہ ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’کوئی بھی ، یہاں تک کہ وزیر اعظم کے پاس بھی دفاعی خرید کے عمل کی خلاف ورزی کرنے کا حق نہیں ہے لیکن وزیر اعظم نے اس کی خلاف ورزی کی ۔ اگر سی بی آئی اس غلط سودے کا پردہ فاش کرتی ہے تو کئی لوگوں کے نام سامنے آئیں گے۔‘‘

Published: 10 Oct 2018, 5:06 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Oct 2018, 5:06 PM IST