صنعت و حرفت

ریلائنس جیو کے 9.99 فیصد شیئر خریدیگی فیس بک، 43.5 ہزار کروڑ کا معاہدہ طے

مارک زكربرگ نے مزید کہا کہ ’’مکیش امبانی اور پوری جیو ٹیم کو اس پارٹنر شپ کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اس سودے کے حوالہ سے بہت زیادہ پرجوش ہوں‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: دنیا کی معروف سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی فیس بک نے ہندوستانی سرمایہ دارمکیش امبانی کے ریلائنس جیو پلیٹ فارم میں بدھ کو 43754 کروڑ روپے (6.22 ارب ڈالر) کی بڑی سرمایہ کاری کرکے 9.99 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا۔ ریلائنس انڈسٹریز کی جانب سے بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی گئی۔ دنیا کی کسی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں اتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری سے اتنے کم حصص خریدنے کا یہ سب سے بڑا سودا ہے۔

Published: undefined

فیس بک نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ریلائنس جیو میں 9.99 فیصد حصہ 43574 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ اس سودے کے ساتھ ساتھ فیس بک ریلائنس جیو کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گیا۔ جیو نے سرمایہ کاری پر کہا کہ ’’فیس بک اور جیو کا سودا کئی زاویوں سے بے مثال ہے اور یہ ٹیکنالوجی کمپنی میں اتنے کم حصہ کے لئے سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ ہندوستان میں کسی ٹیکنالوجی کمپنی میں یہ اب تک کی سرمایہ کاری کی سب سے زیادہ رقم ہے‘‘۔

Published: undefined

عالمی وبا كووڈ -19 کے چیلنجز پر فتح حاصل کرنے کے لئے گزشتہ ایک ماہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان ملک میں سرمایہ کاری کی یہ خبر بڑی راحت بھری ہے۔

Published: undefined

فیس بک کے ساتھ شراکت پر امبانی نے کہا ’’2016 میں جب ہم نے جیو کی شروعات کی تھی تو ہم نے ایک خواب دیکھا۔ یہ خواب تھا ہندوستان کے ’ڈجیٹل سروودیہ‘ کا، یہ خواب تھا ہندوستان میں ایک ایسے جامع ڈجیٹل انقلاب کا جس سے ہر ہندوستانی کی زندگی بہتر ہو سکے۔ خواب۔ ایک ایسے انقلاب کا جو اسے’ڈجیٹل دنیا‘ کی چوٹی تک پہنچا سکے۔ لہٰذا ہندوستان کی ڈجیٹل ایكوسسٹم کی فروغ وترقی اور تبدیلی کے لئے ہم اپنے طویل مدتی پارٹنر کے طور پر فیس بک کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جیو اور فیس بک کے درمیان مطابقت وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈجیٹل انڈیا کے خواب کو تکمیل کرنے میں مدد ملے گی‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا جیو اورفیس بک کی شراکت پی ایم مودی کے ڈجیٹل انڈیا مشن کا خواب مکمل ہونے میں مدد مل سکتی ہے، اس کے دو مقصد تھے۔ پہلا ہندوستان کے ہر شہری کے لئے سکون اور خوشیوں سے بھری زندگی یعنی ’ایز آف لونگ‘، دوسرا، ہر ہندوستانی کے لئے کاروبار کے اچھے مواقع یعنی ’ایز آف بزنس‘۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ کورونا وائرس کے بعد تھوڑے ہی وقت میں ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھے گی۔ یہ پارٹنرشپ اس تبدیلی کو لانے میں خاصی مدد کر سکتی ہے۔

Published: undefined

فیس بک نے جیو میں سرمایہ کاری پر کہا ’’یہ ہندوستان کے تئیں فیس بک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جیو نے ہندوستان کے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں جو بڑی تبدیلی لائی ہے اس سے ہم بھی بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ چار سال سے بھی کم مدت میں جیو نے تقریبا 38 کروڑ 80 لاکھ افراد کو آن لائن پلیٹ فارم پر لانے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ نئی ایجاد اور نئے کاروبارکو فروغ دے کر لوگوں کو نئے نئے طریقوں سے اپنے ساتھ جوڑ رہا ہے۔ لہذا جیو کے ذریعے ہم ہندوستان میں پہلے سے زیادہ لوگوں کے ساتھ شامل ہونے کے لئے اس سودے کے ذریعے مزید سرگرم ہوئے ہیں‘‘۔

Published: undefined

فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زكربرگ نے اس سودے پر کہا کہ ’’فی الحال دنیا میں بہت کچھ چل رہا ہے مگر میں ہندوستان میں اپنے کام پر ایک اپ ڈیٹ شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ جیو پلیٹ فارم کے ساتھ فیس بک مل کر کام کر رہا ہے۔ ہم ایک مالی سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اس سے بھی زیادہ ہم کچھ اہم پروجیکٹ پر ایک ساتھ کام کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں جس سے ہندوستان بھر میں لوگوں کو کاروبار کے نئے مواقع ملیں گے‘‘۔

Published: undefined

مارک زكربرگ نے مزید کہا کہ ’’مکیش امبانی اور پوری جیو ٹیم کو اس پارٹنر شپ کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اس سودے کے حوالہ سے بہت زیادہ پرجوش ہوں‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined