صنعت و حرفت

ایلن مسک نے انتہائی خاموشی کے ساتھ بدل دیا ٹوئٹر کا صفحہ اوّل، کیا آپ نے غور کیا؟

ایلن مسک نے جب سے ٹوئٹر کو اپنے قبضے میں لیا ہے، کئی طرح کی تبدیلیوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس درمیان ٹوئٹر کا صفحہ اوّل بدل چکا ہے جس کی طرف کم ہی لوگوں نے توجہ دی ہے۔

ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس 

ایلن مسک نے انتہائی خاموشی کے ساتھ ٹوئٹر کا صفحہ اوّل بدل دیا ہے۔ ’دی ورج‘ نیوز ویب سائٹ کے طمابق ایلن مسک نے گزارش کی ہے کہ ٹرینڈنگ ٹوئٹرس اور نیوز کو ظاہ رکرنے والے ایکسپلورر پیج کو ٹوئٹر ڈاٹ کام پر جانے والے لاگ آؤٹ صارفین پر از سر نو ظاہر کیا جائے۔ تبدیلی سے پہلے پلیٹ فارم کا ہوم پیج (صفحہ اول) ایسا تھا کہ لاگ آؤٹ ہونے پر صرف ایک سائن اَپ فارم دکھائی دیتا تھا جو صارفین کو ٹوئٹس تک پہنچانے کے لیے اکاؤنٹ بنانے کے لیے راغب کرتا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلن مسک کی ہدایت میں کمپنی وائس پریسیڈنٹ کی شراکت داری کی ضرورت تھی۔ چیف ٹوئٹ کی شکل میں تین دنوں سے بھی کم وقت کے ساتھ مسک نے پہلے ہی کمپنی کے اندر سے باہر بدلاؤ شروع کر دی ہے، جیسا کہ ٹوئٹر کے ہوم پیج سے متعلق ان کی ترمیم سے ثابت ہوتا ہے۔

Published: undefined

حال ہی میں کمپنی نے سرٹیفکیشن کے لیے صارفین سے 19.99 ڈالر ماہانہ چارج کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ سرٹیفائیڈ صارفین کے پاس اپنا نیلا چیک مارک رکھنے کے لیے موجودہ منصوبہ کے تحت رکنیت لینے کے لیے 90 دنوں کا وقت ہوگا۔

Published: undefined

ٹیم کے اراکین کو بتایا گیا ہے کہ اگر وہ 7 نومبر کی ڈیڈلائن تک اس فیچر کو لانچ کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انھیں ٹرمنیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسک کا منصوبہ ہے کہ کاروبار کے مجموعی ریونیو کا نصف حصہ کور کرنے کے لیے رکنیت بڑھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined