صنعت و حرفت

بین الاقوامی سطح پر نرمی کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

بین الاقوامی بازار میں جمعرات کو خام تیل کی بلند ترین سطح سے گرنے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ جاری ہے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں جمعرات کو خام تیل کی بلند ترین سطح سے گرنے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ جاری ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 108.29 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.02 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

ممبئی میں پٹرول 114.14 روپے اور ڈیزل 105.12 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 116.98 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 106.38 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 112.04 روپے اور ڈیزل 103.64 روپے فی لیٹر، بنگال میں پٹرول اور 103.64 روپے فی لیٹر۔ ڈیزل 102.98 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ کولکاتا میں بھی پٹرول 108.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل بھی 100.14 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 18 پیسے ہے۔ پٹرول کی قیمت 102.54 روپے اور ڈیزل کی قیمت 102.36 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 105.44 روپے اور ڈیزل کی قیمت 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔

Published: undefined

اس وقت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری کو چھو رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 28 دنوں میں سے 21 دنوں میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 6.65 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 7.25 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

Published: undefined

مارکیٹ اسٹڈی اور کریڈٹ ریٹنگ کمپنی گولڈمین سیکس کی جانب سے اگلے سال تک 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی اطلاعات کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو امریکہ میں خام تیل کی قیمت میں تیزی سے کمی ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی سنگاپور میں خام تیل کی تجارت جمعرات کو نرمی کے ساتھ شروع ہوئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 2.09 ڈالر کمی کے ساتھ 82.49 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.79 ڈالر کم ہوکر 80.87 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

Published: undefined

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 108.29 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.02 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی —————— 108.29 —————— 97.02

ممبئی-—————— 114.14 —————— 105.12

چنئی —————— 105.13 —————— 101.25

کولکاتا ————— 108.78 ——————— 100.14

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined