صنعت و حرفت

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن سے شیئر بازار پھر زمیں دوز، 15 منٹ میں ڈوبے 8 لاکھ کروڑ

کورونا وائرس کی وجہ سے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہو چکا ہے اور اس درمیان شیئر بازار ایک بار پھر پیر کے روز زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ سنسیکس 2307.16 پوائنٹ تک نیچے چلا گیا۔

شیئر بازار
شیئر بازار 

کورونا وائرس اور دنیا کے کئی حصوں میں لاک ڈاؤن سے ایک بار پھر شیئر بازار میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ سنسیکس 2307.16 پوائنٹ کے گراوٹ کے ساتھ 27608.80 پر کھلا۔ وہیں نفٹی میں کاروبار کی شروعات 8.66 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 7945.70 پر ہوئی۔ سنسیکس کے سبھی شیئر لال نشان پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ آج صبح جب بازار کھلا تو شروعاتی 15 منٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاروں کے 8 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ بازار کھلتے ہی 150 شیئر نے لووَر سرکٹ کو ہِٹ کیا جب کہ 340 شیئر اپنے 52 ہفتہ کے سب سے کم کی سطح پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 15 منٹ میں سرمایہ کاروں کے 8 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔

Published: undefined

شیئر بازار میں گراوٹ کا دور گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے لیکن 23 مارچ کو یعنی پیر کی صبح جب مارکیٹ کھلی تو سنسیکس اور نفٹی دونوں کی حالت خستہ نظر آئی۔ حالات اتنے خراب ہوئے کہ ایک مہینے میں دوسری بار آج پھر 10 فیصد کا لووَر سرکٹ لگ گیا۔ اس وجہ سے تقریباً 45 منٹ کے لیے کاروبار کو روکنا پڑا۔ اس سے قبل 13 مارچ کو ہندوستانی شیئر بازار میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی تھی۔ حالات 13 مارچ کو بھی ایسے خراب ہو گئے تھے کہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن یعنی جمعہ کو ہندوستانی شیئر بازار میں لووَر سرکٹ لگایا گیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ممبئی میں لاک ڈاؤن کی حالت ہے اور کہا جا رہا تھا کہ شیئر بازار بھی نہیں کھلے گا، لیکن پونجی بازار ریگولیٹری سیبی اور شیئر بازاروں نے اتوار کو کہا کہ بازار کے سبھی سیگمنٹ پیر کو عام دنوں کی طرح کام کرتے رہیں گے۔ شیئر بازاروں نے اپنے بروکرس کو گھروں سے کام کرنے (ورک فروم ہوم) کی سہولت دی ہے۔ یہ انتظام 30 اپریل تک یا وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے آئندہ حکم تک جاری رہے گا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 14 ہزار کے پار ہو گئی ہے۔ تقریباً ایک ارب لوگ گھروں میں قید ہیں اور درجنوں ممالک میں کاروبار پوری طرح سے ٹھپ ہے۔ ان اسباب کی بنا پر معاشی بحران کا اندیشہ گہرانے لگا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز