صنعت و حرفت

معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے چدمبرم نے دیئے حکومت کو مشورے

چدمبرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مودی حکومت سے کہا کہ طلب اور کھپت کی حوصلہ افزائی، معیشت کی بحالی کے لئے ٹھوس قدم، غریب ترین 50 فیصد خاندانوں میں نقدی، تمام ضرورت مند خاندانوں کو اناج فراہم کریں۔

سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم
سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم 

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اتوار کے روز حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طلب کی حوصلہ افزائی کرے اور ملکی معیشت کی بحالی میں مدد کے لئے مزید قرض لیں۔ کانگریس کے سینئر رہنما نے فنڈ اکٹھا کرنے کے کچھ طریقے بھی تجویز کیے جن میں ایف آر بی ایم کے اصولوں میں نرمی، ارتداد سرمایہ (ڈِس انوسٹمنٹ) میں تیزی لانے اور عالمی بینکوں سے قرض لینا شامل ہے۔

Published: undefined

معیشت کی بحالی کے اقدامات کے طور پر انہوں نے ریاستوں کو جی ایس ٹی معاوضے کی ادائیگی کے علاوہ 50 فیصد غریب خاندانوں میں نقد رقم کی منتقلی، اناج دینے اور انفراسٹرکچر پر اخراجات بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

چدمبرم نے ٹوئٹ کیا، "طلب اور کھپت کی حوصلہ افزائی اور معیشت کی بحالی کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے جا سکتے ہیں، غریب ترین 50 فیصد خاندانوں میں کچھ نقدی منتقل کریں۔ تمام ضرورت مند خاندانوں کو اناج فراہم کریں۔ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر اخراجات میں اضافہ کریں۔ اجرت کی ادائیگی کے لئے اشیائے خوردونوش کا استعمال کریں۔ بڑے عوامی تعمیری کام شروع کریں۔ بینکوں کو دوبارہ سرمایہ فراہم کریں تاکہ وہ زیادہ قرض دے سکیں اور ریاستوں کا جی ایس ٹی معاوضہ ادا کریں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان سب کو پیسوں کی ضرورت ہوگی قرض لینے میں ہچکچاہٹ نہ دکھائیں۔‘‘

Published: undefined

چدمبرم نے مشورہ دیا، ’’فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے کچھ ٹھوس اقدامات اس نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔ ایف آر بی ایم کے اصولوں کو آسان بنائیں اور اس سال مزید قرض لیں۔ ارتداد سرمیہ کے عمل کو تیز کریں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک وغیرہ کی 6.5 بلین ڈالر کی پیش کش کا استعمال کریں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس