صنعت و حرفت

بجٹ 2019: انکم ٹیکس ’سلیب‘ میں کوئی تبدیلی نہیں، مڈل کلاس مایوس

حکومت نے عبوری بجٹ میں 5 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس میں صد فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا، مڈل کلاس کو اس میں ترمیم کی امید تھی لیکن بجٹ میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: انکم ٹیکس میں بڑی راحت کی امید لگائے مڈل کلاس کو آج بجٹ سے کافی مایوسی ہوئی۔ حکومت نے عبوری بجٹ میں پانچ لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس میں صد فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا، مڈل کلاس کو اس میں ترمیم کی امید تھی لیکن بجٹ میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 PM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت کے دوسرے دور کا پہلا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ حالانکہ راست ٹیکس ریونیو میں اضافہ کے لئے 2019-20 کے بجٹ میں محصول کے ذریعہ سے امیروں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھایا گیا ہے۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 PM IST

پہلے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی قابل ٹیکس آمدنی والے افراد کو انفرادی ٹیکس پر پندرہ فیصد محصول دینا پڑتا تھاط۔ آج پیش بجٹ میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ اور دو کروڑ روپے تک کی آمدنی والوں کے لئے محصول 15فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ دو کروڑ سے زیادہ اور پانچ کروڑ روپے تک کی آمدنی والوں کے لئے محصول پندرہ فیصد سے بڑھ کر پچیس فیصد کردیا گیا ہے جب کہ پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی والوں کے لئے محصول بڑھا کر 37 فیصد کیا گیا ہے۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 PM IST

سیتارمن نے بتایا کہ اسے دو کروڑ سے زیادہ اور پانچ کروڑ روپے تک کی سالانہ آمدنی والوں کو پہلے کے مقابلے میں تین فیصد اور پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی والوں کو سات فیصد زیادہ ٹیکس دینا ہوگا۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 PM IST

دو لاکھ روپے تک کی آمدنی والوں کے لئے ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کئے جانے سے یہ پہلے کی طرح ہی رہیں گے۔ پانچ لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ آمدنی پر ہی ٹیکس دہندگان ٹیکس کے دائرے میں آئیں گے۔ پچھلے مالی سال میں ڈھائی سے پانچ لاکھ روپے کی آمدنی پر پانچ فیصد ٹیکس قابل ادائیگی تھا۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 PM IST

پانچ لاکھ روپے سے زیادہ او ردس لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس بیس فیصد لگتا تھا۔ دس لاکھ روپے سے زیادہ پر انکم ٹیکس تیس فیصد تھاط اس طرح پانچ لاکھ روپے سے ایک روپیہ بھی آمدنی زیادہ ہوجانے پر رقم انکم ٹیکس کے دائرے میں آجائے گی۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 PM IST