صنعت و حرفت

مودی حکومت میں سرکاری بینکوں کو ’لوٹنے‘ کا سلسلہ ہنوز جاری، آر ٹی آئی سے ہوا انکشاف

آر بی آئی کے مطابق دھوکہ دہی میں ایس بی آئی کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ایس بی آئی کے ساتھ دھوکہ دہی کے 1197 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس میں بینک کو 12012.77 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا کی فائل تصویر
ریزرو بینک آف انڈیا کی فائل تصویر سوشل میڈیا 

مودی حکومت میں نیرو مودی، میہل چوکسی اور وجے مالیا کے ذریعہ بینکوں کے ساتھ ہزاروں کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کیے جانے کے بعد بھی اس طرح کے معاملے ہنوز جاری ہیں۔ عوامی جلسوں میں بھلے ہی پی ایم مودی دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بات کرتے رہے ہوں، لیکن اس کا زمین پر کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ سرکاری بینکوں کے ساتھ دھوکہ دہی کو لے کر آر ٹی آئی سے بڑا انکشاف کیا ہے۔ چندرشیکھر گوڑ کے ذریعہ داخل آر ٹی آئی کا جواب دیتے ہوئے آر بی آئی نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سرکاری بینکوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے 2480 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس سے بینکوں کو 31893.63 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

آر بی آئی کے مطابق اس دھوکہ دہی میں ایس بی آئی کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ایس بی آئی کے ساتھ دھوکہ دہی کے 1197 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس میں بینک کو 12012.77 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایس بی آئی کے بعد جس کے ساتھ سب سے زیادہ دھوکہ دہی ہوئی ہے وہ الٰہ آباد بینک ہے۔ الٰہ آباد بینک کے ساتھ 381 دھوکہ دہی کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس میں بینک کو 2855.66 کروڑ روپے کا دھچکا لگا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب نیشنل بینک کو 2526.55 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

آر بی آئی کے ذریعہ پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق بینک آف بڑودا کے ساتھ بھی دھوکہ دہی کے 75 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں بینک کو 2297.05 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ اورینٹل بینک آف کامرس کے ساتھ دھوکہ دہی 45 معاملے ہوئے جس میں اسے 2133 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ سنٹرل بینک آف انڈیا، یونائٹیڈ بینک آف انڈیا اور کینرا بینک سمیت تقریباً سبھی سرکاری بینک پہلی سہ ماہی میں دھوکہ دہی کے شکار ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined