صنعت و حرفت

اجے ماکن نے پکڑا کیجریوال کا جھوٹ! ’گزشتہ 5 سالوں کے دوران جی ڈی پی میں سب سے زیادہ نہیں بلکہ سب سے کم اضافہ‘

اجے ماکن نے کہا کہ اس سے بڑا جھوٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی مدت کار کے دوران جی ایس ڈی پی میں سب سے کم اضافہ درج کیا گیا ہے

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران دہلی کی جی ایس ڈی پی (گراس اسٹیٹ ڈومیسٹک پروڈکٹ) میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اتنا اضافہ ہندوستان کی کسی ریاست میں کبھی درج نہیں کیا گیا! اجے ماکن نے کہا کہ اس سے بڑا جھوٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی مدت کار کے دوران جی ایس ڈی پی میں سب سے کم اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی میں کہا تھا کہ پورے ملک نے ایل جی صاحب کی تقریر سنی ہے۔ ایک طرح سے انہیں مرکزی حکومت کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے، انہوں نے ہماری حکومت کی تعریف کی۔ پانچ سالوں میں جی ایس ڈی پی میں 50 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں کبھی کسی ریاست کی جی ڈی پی میں اتنا اضافہ نہیں ہوا تھا۔ دہلی حکومت نے ایسا شاندار کام کیا ہے کہ مرکزی حکومت کے مقرر کردہ ایل جی نے بھی اس کی تعریف کی ہے۔

Published: undefined

اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری اجے ماکن نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں کانگریس کے دور حکومت میں پانچ نہیں بلکہ تین سال میں جی ڈی پی میں 50 فیصد اضافہ درج کیا جاتا تھا اور یہ شیلا دیکشت کی محنت کا نتیجہ تھا۔ اجے ماکن نے ویڈیو کے میں ایک پریزینٹیشن کے ذریعے بتایا کہ دہلی میں سال 2007-08 سے لے کر سال 2014-15 تک جی ایس ڈی پی میں لگاتار اضافہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورانیہ میں کانگریس نے ہر مرتبہ محض تین سال میں ہی جی ایس ڈی پی کی شرح نمو میں 50 فیصد اضافہ کا ہدف حاصل کر لیا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت برسراقتدار آنے پر 2015-16 سے 2021-22 تک جی ایس ڈی پی کے 50 فیصد اضافہ تک پہنچنے میں 4 سال لگنے لگے اور 2018-19 اور سال 2021-22 میں تو 50 فیصد اضافہ تک پہنچنے میں 5 سال لگ گئے۔ نیز 2021-21 میں جی اس ڈی پی میں اضافہ نہیں بلکہ کمی درج کی گئی۔

Published: undefined

اجے ماکن نے الزام عائد کیا کہ کیجریوال کے بارے میں ان کے پرانے ساتھی صحیح کہتے ہیں کہ وہ جتنا زور زور سے بولتے ہیں وہ اتنا ہی بڑا جھوٹ بولتے ہیں۔ تمام اخبارات میں سرخیاں تو آپ نے مینیج کر لیں لیکن یہ کون بتائے گا کہ اپ کے آنے کے بعد جی ڈی پی کی ترقی کی رفتار سست ہو گئی ہے۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2016-17 کے بعد دہلی کی جی ڈی پی پانچ سالوں میں 50 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ 2021-22 میں دہلی کی جی ڈی پی 923967 کروڑ روپے تھی اور اس میں 2016-17 کے 616085 کروڑ روپے کے مقابلے 50 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined