صنعت و حرفت

فیس بک سے معاہدہ کے بعد ’جیو‘ کا ایک اور بڑا فیصلہ، سلور لیک سے ملایا ہاتھ

مکیش امبانی کے ڈیجیٹل ریلائنس پلیٹ فارم نے پیر کو دنیا کی معروف ٹیکنالوجی انویسٹر سلور لیک کے ساتھ 5655.75 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ممتاز صنعت کار مکیش امبانی کے ڈیجیٹل ریلائنس پلیٹ فارم نے پیر کو دنیا کی معروف ٹیکنالوجی انویسٹر سلور لیک کے ساتھ 5655.75 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔ جیو نے تقریباً پندرہ دن پہلے ہی دنیا کی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے ساتھ 9.99 فیصد ایکویٹی کےلئے 43754 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

Published: undefined

ستمبر -2016 میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں قدم رکھنے والی جیو صرف 44 ماہ میں اس شعبہ کی معروف کمپنی بن گئی اور اس کے 38.75 صارفین ہیں۔ سلیور لیک 5655.75 کروڑ روپے کے سرمایہ سے جیو میں 1.15 اکویٹی حاصل کرے گی۔ فیس بک کے مقابلے میں سلور لیک کا سرمایہ 12.5 فیصد پریمیم پر ہوا ہے۔ امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں جیو پلیٹ فارمس میں اور ایسی حکمت عملی اور مالی سودے ہوں گے۔

Published: undefined

جیو نے آج کہا کہ سلور لیک کی سرمایہ کاری 4.90 کروڑ روپے کی ایکویٹی اور 5.15 لاک کروڑ روپے کے انٹر پرائیز کی درجہ بندی پر ہوئی ہے۔ فیس بک کی جیو میں سرمایہ کاری 4.62 لاکھ کروڑ روپے کے انٹرپرائیز درجہ بندی پر ہوئی تھی۔

Published: undefined

جیو پلیٹ فارمس میں حکمت عملی اور مالی سرمایہ کاری کی ایکویٹی تقریباً 20 فیصد ہوگئی ہے، جس میں سے تقریباً آدھی 9.99 فیصد اکیلے فیس بک کی ہے۔ جیو پلیٹ فارمس ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ کی اگلی نسل کی مکمل مالکانہ حق والی ٹیکنالوجی یونٹ ہے۔ جیو نے کہا ہے کہ حالیہ سرمایہ کاری کے باوجود جیو پلیٹ فارمس کی ریلائنس جیو مکمل مالکانہ حق والی یونٹ بنی رہے گی۔

Published: undefined

عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران میں جب پوری دنیا اور ملک شدید اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے ایسے وقت میں دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی سرمایہ کاروں میں سے ایک سلور لیک کی یہ سرمایہ کاری کئی معنوں میں اہم ہے۔ کمپنی نے وسیع ڈیجیٹیلائزیشن کو ہندوستانی معیشت کے لئے ضروری اور روزگار پیدا کرنے والا بتایا ہے۔

Published: undefined

سلور لیک کے ساتھ حصہ داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا، ’’ہندوستانی ڈیجیٹل ایکوسسٹم کے لئے، سلور لیک کا ایک ایم ساجھیدار کے طورپر استقبال کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ اس سے سبھی ہندوستانیوں کو فائدہ ہوگا۔ سلور لیک کی عالمی سطح پر معرف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ ساجھیداری کا زبردست ریکارڈ ہے۔ سلور لیک ٹیکنالوجی اور سرمایہ کے معاملے میں سب سے پُر احترام تنظیموں میں سے ایک ہے۔ ہم پرجوش ہیں کہ ہم سلور لیک کے عالمی تعلقات کا فائدہ ہندوستانی ڈیجیٹل سوسائٹی میں تبدیلی کے لئے کر پائیں گے۔‘‘

Published: undefined

سلور لیک کے کو-چیف ایگزیکیوٹیو اور منجمنٹ پارٹنر ایگون ڈربن نے کہا، ’’جیو پلیٹ فارم دنیا کے ایک سب سے زیادہ بھروسے والی غیر معمولی کمپنی ہے جس کی باگ ڈور ایک بے حد زبردست اور مضبوط منیجمنٹ ٹیم کے ہاتھوں میں ہے جو واضح ویژن اور وسیع النظری کے جذبے کے ساتھ ترقی کے راستے پر تیزی سے گامزن ہے۔‘‘ یہ سودا سبھی ریگولیٹری اور دیگر ضروری منظوریوں کے بعد نافذ ہوگا۔ مورگن اسٹینلے سودے کے لئے سرمایہ اور اے زیڈ بی اینڈ پارٹنرس اور ڈیوس پولک اینڈ وارڈویل قانونی صلاح کار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined