بالی ووڈ

عامر، شاہ رخ اور سلمان بالی ووڈ کے آخری سپر اسٹار: فاطمہ ثنا شیخ

عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل اور ٹھگس آف ہندوستان ‘میں کام کر چکی فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے تین خان انڈسٹری کے آخری سپر اسٹار ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: بالی ووڈ کی’ دنگل گرل‘ فاطمہ ثنا شیخ عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کو فلم انڈسٹری کے آخری سپر اسٹار مانتی ہیں۔ عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل اور ٹھگس آف ہندوستان ‘میں کام کر چکی فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے تین خان انڈسٹری کے آخری سپر اسٹار ہوں گے۔

فاطمہ نے کہا ’’سپرسٹارس والا دور کافی پہلے ختم ہو چکا ہے۔ خانوں (عامر، شاہ رخ اور سلمان) کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کوئی مزید سپرسٹارس ملیں گے۔ اب سبھی دستیاب رہتے ہیں لیکن پہلے یہ سب دستیاب نہیں ہوتے تھے۔ ہم نہ تو انہیں سوشل میڈیا پر تلاش کر سکتے تھے اور نہ ہی ان کی زندگی کو فالو کر سکتے تھے۔ ہم ان سے صرف فلموں کے ذریعے ہی رابطہ کر پاتے تھے‘‘۔

فاطمہ نے بالی ووڈ میں اپنی شروعات کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا ’’میرے دماغ میں صرف اداکاری تھی جس کی وجہ سے میں ہر آڈيشن میں جاتی تھی تاکہ مجھے کیمرے کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع مل سکے، خواہ سیٹ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’دنگل سے پہلے کبھی بھی مجھے خود اپنے لئے پروجیکٹ منتخب کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ میں نے دنگل اس لئے کی تھی کیونکہ تب میرے پاس وہی واحد راستہ تھا۔ ہر اداکار اس مرحلے سے گزر جاتا ہے۔ چیزیں اسی طرح کام کرتی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس فلم کے بعد اور ٹھگس آف ہندستان کے بعد میرے پاس اب مزید متبادل ہیں۔‘‘

فاطمہ نے کہا کہ ’’کوئی ایسا اصول نہیں ہے جو سب پر لاگو ہوتا ہو، لیکن اب ویب سیریز اور تصورات کے سلسلے میں ہمارے پاس متبادل ہیں۔ جہاں میں پہنچنا چاہتی ہوں وہاں تک پہنچنے کے لئے شاید مجھے دو یا چھ سال لگ جائیں گے، لیکن مجھے خوشی ہے کہ کم از کم میں یہ سفر طے کر رہی ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined