بالی ووڈ

فلم ’برہماستر‘ میں شاہ رخ کے کردار کی ہو رہی خوب تعریف، اب ڈائریکٹر کی ’وانر استر‘ پر علیحدہ فلم بنانے کی خواہش

ایان نے کہا کہ ’’میں چاہتا تھا کہ شاہ رخ کو اس فلم میں سرپرائز کی طرح ہی رکھوں، لوگ تھیٹر میں یہ سوچ کر پہنچیں کہ رنبیر کپور ہیرو ہے، اور انٹری سین میں سامنا شاہ رخ سے ہو جائے تو وہ حیران رہ جائیں۔‘‘

فلم ’برہماستر‘، تصویر آئی اے این ایس
فلم ’برہماستر‘، تصویر آئی اے این ایس 

فلم ’برہماستر‘ کا باکس آفس پر کلیکشن شاندار ہے اور پہلے پانچ دنوں میں ہی اس نے 150 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ اس فلم کی کئی لوگ تعریف بھی کر رہے ہیں اور فلم میں کئی بڑے اداکاروں کے شامل ہونے کا فائدہ بھی ’برہماستر‘ کو مل رہا ہے۔ فلم کا سب سے بڑا پلس پوائنٹ شاہ رخ خان ثابت ہوئے ہیں اور ان کے ذریعہ نبھائے گئے ’وانر استر‘ کے کردار کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔ یہ کردار لوگوں کو اتنا دلچسپ اور شاندار لگ رہا ہے کہ ہدایت کار ایان مکھرجی سے اس کا الگ سے ’اسپن آف‘ بنانے کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے۔ اس طرح کے بڑھتے مطالبات کے مدنظر ایان مکھرجی کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے جو شاہ رخ خان کے شیدائیوں کے لیے بہت خوش آئند ہے۔

Published: undefined

ایک میڈیا چینل سے بات چیت کے دوران ایان مکھرجی نے شاہ رخ کے کیمیو کردار اور وانر استر پر کھل کر بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ’وانر استر‘ پر الگ سے فلم بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ وانر استر پر شاہ رخ کو لے کر پٹیشن سائن کرنے والی بات پر ایان کہتے ہیں کہ ’’میں چاہتا تھا کہ شاہ رخ کو اس فلم میں سرپرائز کی ہی طرح رکھوں۔ لوگ تھیٹر میں یہ سوچ کر پہنچیں کہ رنبیر کپور ہیرو ہے اس فلم کا، اور انٹری سین میں ان کا سامنا شاہ رخ خان سے ہو جائے تو وہ حیران رہ جائیں۔ ابھی بھلے سوشل میڈیا پر پٹیشن اور اسپن آف کی بات ہو رہی ہو، لیکن میں سچ کہہ رہا ہوں، شوٹنگ کے دوران ہماری ٹیم بھی چاہتی تھی کہ وانر استر پر ایک الگ فلم بنائی جائے۔‘‘

Published: undefined

ایان مکھرجی کا کہنا ہے کہ اگر فلم کو گہرائی کے ساتھ دیکھا جائے تو پتہ چلے گا کہ شاہ رخ کے سبھی مناظر کا انداز پوری فلم سے کچھ مختلف ہے۔ شاہ رخ کا کردار اس فلم میں ہیروئک بھی ہے۔ یہ واقعی انتہائی دلچسپ ہوگا اگر وانر استر پر علیحدہ فلم بنائی جائے۔ اگر ہم اس کے اسپن آف کی بات کریں تو شاید بنا بھی سکتے ہیں۔ بس پروڈیوسرز تک یہ بات پہنچنی چاہیے اور وہ بھی اس میں دلچسپی لیں۔

Published: undefined

بات چیت کے دوران ایان مکھرجی نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک وانر استر پر فلم کے بارے میں کچھ بھی منصوبہ نہیں ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ شاہ رخ خان سے بھی اس سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ لیکن یہ اچھی بات ہے کہ فلم ناظرین برہماستر دیکھ کر وانر استر والے کردار کو پسند کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined