بالی ووڈ

کرکٹروں پر بھی چھایا فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا خمار، ہر طرف ہو رہی تعریف

ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان لکھتے ہیں ’’فلم لال سنگھ چڈھا میں آپ کو لال کی اچھائی سے پیار ہو جائے گا، عامر خان نے ہمیشہ کی طرح پرفیکشن کے ساتھ کردار کو نبھایا ہے، بہت بڑھیا۔‘‘

لال سنگھ چڈھا / آئی اے این ایس
لال سنگھ چڈھا / آئی اے این ایس 

مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اور پہلا رد عمل جو سامنے آ رہا ہے، وہ یہ ہے کہ عامر نے ایک بار پھر کمال کی اداکاری کی ہے۔ فلم کے معیار کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عام فلم شائقین تو چھوڑیے، بالی ووڈ کی ہستیاں اور کرکٹروں پر بھی ’لال سنگھ چڈھا‘ کا خمار چھایا ہوا ہے۔ ہر کوئی اس فلم کی، خصوصاً عامر خان کی اداکاری کی تعریف کر رہا ہے۔ اس فلم کو بائیکاٹ کرنے کی جو مہم گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر چل رہی تھی، اس کو بیشتر افراد نے درکنار کر دیا ہے۔ کچھ لوگوں نے تو سوشل میڈیا پر یہاں تک لکھا ہے کہ فلم کا بائیکاٹ کرنے والوں کو بھی یہ فلم ایک بار ضرور دیکھنی چاہیے۔

Published: undefined

ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر اور موجودہ وقت میں کمنٹری کی ذمہ داری نبھا رہے عرفان پٹھان فلم دیکھنے کے بعد اپنا رد عمل ٹوئٹر پر بہترین الفاظ میں دیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’فلم دیکھنے میں مزہ آ گیا۔ فلم لال سنگھ چڈھا میں آپ کو لال کی اچھائی سے پیار ہو جائے گا۔ عامر خان نے ہمیشہ کی طرح پرفیکشن کے ساتھ کردار کو نبھایا ہے۔ بہت بڑھیا۔‘‘ سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی عامر خان کی تعریفوں کے پل باندھے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’کل رات لال سنگھ چڈھا فلم دیکھی۔ عامر کی کیا ہی شاندار کارکردگی ہے... ان کی سب سے اچھی کارکردگی۔ جیسے جیسے فلم آگے بڑھتی ہے، آپ کو لال سنگھ سے پیار ہو جاتا ہے۔ مبارکباد۔‘‘

Published: undefined

اگر بالی ووڈ ہستیوں کی بات کریں تو عالیہ بھٹ اور سشمتا سین جی اداکاراؤں نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ پر اپنی محبت نچھاور کی ہے۔ عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’’بہت ہی خوبصورت فلم ہے۔ صرف سنیما ہال میں جا کر دیکھیے لال سنگھ چڈھا۔ آپ کو اسے مِس نہیں کرنا چاہیے۔‘‘ سشمتا سین اس فلم کو دیکھنے کے بعد لکھتی ہیں ’’کیا بہترین اداکاری ہے۔ پوری ٹیم کو مبارکباد۔ لال سنگھ چڈھا فلم دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined