بالی ووڈ

وہ دن بھی آئے گا جب خاتون کردار پر مبنی فلمیں بہتر کاروبار کریں گی: وِدیا بالن

اپنی بہترین اداکاری کے دم پر بالی ووڈ میں اہم مقام حاصل کر چکیں ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ وقت بھی آئے گا جب خاتون کردار کے دم پر باکس آفس پر جم غفیر امنڈ پڑے گا۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

ممبئی: اپنی بہترین اداکاری کے دم پر بالی ووڈ میں اہم مقام حاصل کر چکیں ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ وقت بھی آئے گا جب خاتون کردار کے دم پر باکس آفس پر جم غفیر امنڈ پڑے گا۔ بالی ووڈ میں اکثر مرد سپر اسٹارز ہی ایسے ہوتے ہیں جو کسی فلم کے لئے ہجوم اکٹھا کرتے ہیں۔ اہم طور پر ان کے نام پر ہی فلم کے کاروبارو کو یقینی مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

وہیں دوسری طرف خاتون کردار پر مبنی فلمیں جو عموماً باکس آفس پر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، انہیں درمیانہ سے کم بجٹ پر بنایا جاتا ہے، تاکہ وہ جلد از جلد منافع کما سکیں اور فلم کو ہٹ کے درجہ تک پہنچا سکے۔ لیکن ودیا بالن کا خیال ہے کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب یہ صورت حال تبدیل ہوگی اور خاتون کردار پر مبنی فلمیں اپنے دم پر کاروبار کرنے میں کامیاب ہوں گی۔

Published: undefined

ودیا بالن نے اپنی آنے والی فلم ’مشن منگل‘ کے پروموشن ایونٹ کے دوران کہا کہ ان کو امید ہے کہ صورت حال میں تبدیلی آئے گی۔ فلم میں اکشے کمار سمیت سوناکشی سنہا، تاپسی پنو، کیرتی کلہاری اور نتیا مینن اہم کاردار میں ہیں۔

Published: undefined

خاتون کردار پر مبنی فلموں کو باکس آفس پر بڑی اوپننگ کیوں نہیں ملتی، اس سوال کے جواب میں ودیا نے کہا، ’’اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ اس فلم میں ملک کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک اسٹار اکشے کمار ہیں۔ جب آپ کسی فلم کے کاروبار کے بارے میں بات کرتے ہیں تو آپ مرد اداکار کے حوالہ سے ہی بات کرتے ہیں۔ لیکن چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم (خاتون کردار) فلموں میں سرخیاں بن رہے ہیں، ہماری فلمیں بہتر کر رہی ہیں۔ امید ہے کہ کچھ سالوں میں یہ تبدیلی بھی ہو جائے گی۔ لیکن آج تک جب آپ کسی فلم کے کاروبار کے بارے میں بات کرتے ہیں تو آپ یہی کہتے ہیں کہ اکشے کمار کی فلم نے اتنی کمائی کی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ہدایت کار جگن شکتی کی فلم ’مشن منگل‘ جمعرات کو اپنے اوپننگ والے دن 29.16 کروڑ روپے کی کمائی کرنے میں کامیاب رہی لیکن جمعہ کو یہ اعداد گھٹ کر 17.28 کروڑ تک ہی محدود رہے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات