ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم پرتھوی راج کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بنی فلم ’پرتھوی راج‘ بہادر سپاہی پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں اکشے کمار پرتھوی راج چوہان کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کے ذریعے سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم پرتھوی راج کا پہلا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
فلم کے ٹیزر میں اکشے کمار اپنے ساتھی فوجیوں کے ساتھ میدان جنگ میں اپنے کوچ میں کھڑے ہوتے ہیں جب کہ سنجے دت بھی میدان میں نظر آتے ہیں۔ اس کے بعد ٹیزر میں سنجوگیتا کا کردار ادا کر رہی مانوشی چھلر کی ایک جھلک نظر آتی ہے۔ فلم میں اکشے کمار، مانوشی چھلر، سونو سود، سنجے دت، آشوتوش رانا اور ساکشی تنور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی ہیں اور یہ فلم 21 جنوری 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
Published: undefined
اکشے کمار نے کہا کہ پرتھوی راج کا ٹیزر فلم کی روح کی عکاسی کرتا ہے، شہنشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی کے جوہر جو کوئی خوف نہیں جانتا تھا، اسی بہادری اور ان کی زندگی کو ہمارا خراج تحسین ہے۔ جتنا زیادہ میں نے ان کے بارے میں پڑھا، اتنا ہی میں اس بات سے حیران تھا کہ انہوں نے اپنے ملک اور اپنے اقدار کے لئے اپنی شاندار زندگی کے ایک ایک لمحہ کو کس طرح گزارا۔ وہ ایک لیجنڈ ہے اور بہادر سپاہیوں میں سے ایک ہیں اور وہ سب سے ایماندار بادشاہوں میں سے ایک ہے جسے کبھی ہمارے ملک نے دیکھا ہے۔
Published: undefined
اکشے کمار نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دنیا بھر کے ہندوستانی اس عظیم بہادر کو ہمارا سلام پسند کریں گے۔ ہم نے ان کی زندگی کی کہانی کو ممکنہ حد تک مستند انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ فلم ان کی بے مثال بہادری اور جرأت کو خراج تحسین ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: محمد تسلیم
تصویر: سوشل میڈیا