بالی ووڈ

ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنا چاہتے تھے سوشانت سنگھ، لیکن افسوس...

سوشانت سنگھ راجپوت نے ہالی ووڈ کے لیجنڈری ڈائرکٹر مارٹن سکورسیجی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ علاوہ ازیں وہ ہدایتکار ووڈی ایلن کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی زبردست اداکاری سے شائقین کو مسحور کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت ہالی ووڈ کے ہدایت کاروں کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتے تھے۔ سوشانت صرف بالی ووڈ تک محدود نہیں رہنا چاہتے تھے۔ وہ ہالی ووڈ ہدایت کاروں کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتے تھے جن کی فلمیں دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوتے تھے۔ سوشانت نے ایک بار کہا تھا کہ وہ ہالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر کرسٹوفر نولان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

اس تعلق سے سوشانت سنگھ نے ایک بار کہا تھا کہ ’’جس طرح نولان کا چیزوں کو دیکھنے کا نظریہ ہے وہ حیرت انگیز ہے ۔ ان کی ہر فلم میں ایسا دیکھا جاسکتا ہے۔ میں ان کی ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا جس میں وہ اپنی فلم میمنٹو کے اسکرین پلے پر گفتگو کر رہے تھے اور یہ بہت شاندار تھا۔ اس نے میرا دماغ کھول کر رکھ دیا تھا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ میں تو کچھ نہیں جانتا ہوں‘‘۔

Published: undefined

سوشانت نے ہالی ووڈ کے لیجنڈری ڈائرکٹر مارٹن سکورسیجی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔ علاوہ ازیں وہ ہدایت کار ووڈی ایلن کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتے تھے۔ حالانکہ سوشانت کے جانے کے بعد ان کی یہ خواہشیں ادھوری رہ گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined