ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع مسجد کو ہٹانے کا حکم، ایم ایم آر ڈی اے نے دروازے پر چسپاں کیا نوٹس

مسجد ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 (ٹی 2) کے قریب، ’ارائیول گیٹ‘ اور ٹیکسی پارکنگ ایریا کے نزدیک واقع ہے۔ مسجد کے دروازے پر چسپاں نوٹس میں اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ (فائل)، ممبئی</p></div>
i

ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل-2 کے قریب واقع ایک مسجد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں مسجد کے دروازہ پر نوٹس بھی چسپاں کر دیا گیا ہے۔ دراصل بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا طویل عرصے سے اس مسجد کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ تقریباً 5 ہزار مربع فٹ سرکاری زمین پر بغیر اجازت مسجد تعمیر کی گئی ہے۔

کیرٹ سومیا کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد ایک حساس سیکورٹی زون میں واقع ہے اور سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے مسجد ہٹانے کے ساتھ اس کی تعمیر کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ 2014 سے قبل یہاں کچھ بھی نہیں تھا اور بعد میں ٹین شیڈ کا ڈھانچہ کھڑا کر کے زمین پر قبضہ کر لیا گیا۔ مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے لیے اجازت لی گئی تھی اور اس وقت جی وی کے اور ایئرپورٹ افسران کو بھی اس کی اطلاع تھی۔ مسجد انتظامیہ نے 2015 کے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں عبادت گاہ کا ذکر موجود ہے۔


یہ مسجد ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 (ٹی 2) کے قریب، ’ارائیول گیٹ‘ اور ٹیکسی پارکنگ ایریا کے نزدیک واقع ہے۔ مسجد کے دروازے پر چسپاں نوٹس میں اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ ایم ایم آر ڈی اے کے مطابق ’اشبل الجنت ایئرپورٹ چیریٹیبل ٹرسٹ‘ کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کافی نہیں ہیں۔ ایم ایم آر ڈی اے نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ایم آئی اے ایل) کو مسجد ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ حکم میں یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر ایم آئی اے ایل نے کارروائی نہیں کی تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔