بالی ووڈ

کووڈ وبا میں عوام کے حقیقی ہیرو بنے سونو سود 49 سال کے ہوئے

فلموں میں زیادہ تر ولن کا کردار ادا کرنے والے سونو کو لوگوں نے حقیقی ہیرو تب کہنا شروع کر دیا، جب انہوں نے کووڈ-19 میں پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا شروع کی۔

سونو سود، تصویر آئی اے این ایس
سونو سود، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: کووڈ وبا میں عوام کے حقیقی ہیرو بنے سونو سود 49 سال کے ہوگئے ہیں۔ سونو سود 30 جولائی 1973 کو موگا، پنجاب میں پیدا ہوئے اور ان کے والد کپڑے کا کاروبار کرتے تھے جبکہ والدہ کالج میں پروفیسر تھیں۔ ان کے والدین چاہتے تھے کہ وہ انجینئر بنیں، اس لیے وہ اسکول کی تعلیم کے بعد انجینئرنگ کرنے کے لیے ناگپور چلے گئے۔ یہاں انہوں نے یشونت راؤ چوہان کالج میں داخلہ لیا۔ پڑھائی کے دوران سونو نے ماڈلنگ میں دلچسپی لینا شروع کر دی اور جہاں بھی موقع ملتا وہ ماڈلنگ کے لیے پہنچ جاتے۔

Published: undefined

الیکٹرانکس میں بی اے کرنے کے بعد سونو نے اپنی ماں سے اداکاری کرنے کو کہا۔ جب ان کی والدہ نہ مانیں تو سونو نے کہا کہ انہیں ڈیڑھ سال کا وقت دیں، اگر تب بھی میرا اداکاری کا کیریئر شروع نہ ہوا تو میں اپنے والد کے ساتھ کام کرنا شروع کر دوں گا۔ پھر سونو ممبئی چلے گئے۔ یہاں آکر انہوں نے کئی فلموں کے آڈیشن دیئے، لیکن انہیں ہر طرف سے ناکامی ہاتھ لگی۔ ایک دن انہیں جوتوں کے ایک برانڈ کا اشتہار ملا۔ حالانکہ اس اشتہار میں وہ لوگوں کے ہجوم میں تھے۔

Published: undefined

سونو سود ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون کا فالو کرتے تھے اور انہیں دیکھ کر سونو نے اپنی باڈی کافی بہترین بنالی تھی۔ سونو سے متاثر ہو کر تمل ہدایت کار بھارتی نے انہیں فلم ’کالیسگھر‘ میں موقع دیا۔ یہ فلم 1999 میں ریلیز ہوئی لیکن کچھ خاص نہ کر سکی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کو سائن کرتے وقت سونو کو تمل زبان نہیں آتی تھی۔ انہوں نے فلم کی شوٹنگ ڈائیلاگ کو رٹ کر کی تھی اور جب تک فلم مکمل ہوئی، سونو نے تمل زبان سیکھ لی۔ اس فلم کے بعد سونو نے تمل کے ساتھ ساتھ تیلگو فلموں میں بھی کام کرنا شروع کیا۔

Published: undefined

سونو سود کی بالی ووڈ میں انٹری سال 2002 میں فلم ’’شہید اعظم‘‘ سے ہوئی۔ سونو نے اس فلم میں بھگت سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔ اگرچہ یہ فلم ہٹ نہیں ہوئی لیکن اس فلم میں سونو سود کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا جس کے بعد انہیں بالی ووڈ فلموں کی آفرز ملنے لگیں۔ اس فلم کے بعد سونو منی رتنم کی فلم یووا میں نظر آئے۔ اس فلم میں انہوں نے ابھیشیک بچن کے بھائی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے فلم ’’عاشق بنایا آپ نے‘‘ میں کام کیا۔ یہ فلم بھی ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد سونو ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں میں مشہور ہوگئے۔

Published: undefined

سونو سود جیکی چن کے ساتھ فلم ’کنگ فو یوگا‘ میں بھی نظر آئے تھے۔ اس فلم میں جیکی چن کے ساتھ ان کے فائٹنگ سین کو کافی سراہا گیا۔ فلموں میں زیادہ تر ولن کا کردار ادا کرنے والے سونو کو لوگوں نے حقیقی ہیرو تب کہنا شروع کر دیا، جب انہوں نے کووڈ-19 میں پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا شروع کی۔ انہوں نے ہزاروں لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچنانے میں مدد کی۔ انہوں نے بہت سے لوگوں کا علاج کروایا، غریب گھرانے کی لڑکیوں کی شادیاں کروانے جیسے نیک کام کئے۔ انہیں نے یہ سب اس وقت کیا جب کووڈ کی وجہ سے پوری دنیا پریشان تھی۔

Published: undefined

کووڈ کے دوران سونو سود نے اس وقت لوگوں کی بہت مدد کی جب ہر کوئی اپنے گھروں میں قید رہنا پسند کر رہا تھا۔ انہوں نے مزدوروں کے لیے کھانے کا بندوبست کیا اور ساتھ ہی ان لوگوں کے لیے بسیں، ٹرینیں اور حتیٰ کہ ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیے جنہیں گھر جانا تھا۔ اس دوران انہوں نے ان کے گھر آنے والے ہر شخص کی مدد کی۔ انہوں نے شکتی ساگر سود کے نام سے ایک اسکیم شروع کی، جس کے تحت روزانہ 45000 لوگوں کو کھانا کھلایا جاتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined