تصویر بشکریہ یو این آئی
بھوجپوری فلم 'بھابھی جی گھر پر ہیں' کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے فلم 'بھابھی جی گھر پر ہیں' میں رنکو گھوش، دیو سنگھ، گورو جھا اور سنچیتا بنرجی مرکزی کردار میں ہیں۔ پروڈیوسر پردیپ سنگھ اور پرتیک سنگھ کی فلم 'بھابھی جی گھر پر ہیں' کی ہدایت کاری اجے کمار جھا کررہے ہیں۔
Published: undefined
پردیپ سنگھ نے بتایا کہ فلم 'بھابھی جی گھر پر ہیں' ایک صحت مند تفریحی فلم ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اسے بڑے پیمانے پر پروڈیوس کر رہے ہیں۔ یہ فلم ناظرین کو بہت محظوظ کرے گی اورفلم کے ساتھ ناظرین خود کو کنیکٹ بھی کرسکیں گے۔ فلم میں گانے اور میوزک بھی اچھے ہیں۔ اس طرح کی فلمیں بھوجپوری سنیما کا گراف بڑھانے والی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ شائقین کو فلم پسند آئے، کیونکہ ہم شائقین کے لیے فلم بنا رہے ہیں۔
Published: undefined
رنکو گھوش نے بتایا کہ ایک اچھی کہانی والی فلم اداکاروں کو اپنی طرف کھینچ ہی لاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج وہ اس فلم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے فطری انداز میں اپنا کردار ادا کر رہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو یہ بہت پسند آئے گا۔‘ دریں اثناء اداکار گورو جھا نے کہا کہ فلم دلچسپ ہے اور میں اسے کرنے کے لیے پہلے دن سے ہی پرجوش تھا۔ اب فائنلی فلم کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ یہ فلم ناظرین کے دل جیتنے والی ہے۔
Published: undefined
ورلڈ وائیڈ فلم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم 'بھابھی جی گھر پر ہیں' کے رائٹر اروند تیواری ہیں۔ فلم میں رنکو گھوش، دیو سنگھ، گورو جھا، سنچیتا بنرجی، کے کے گوسوامی، رنکو بھارتی، سویتا ورما، راکیش بابو مرکزی کردار میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined