دیپیکا پادوکون / آئی اے این ایس
نئی دہلی: امتحانات کے دوران طلبہ کو درپیش ذہنی دباؤ اور اس سے نمٹنے کے طریقوں پر روشنی ڈالنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کے پروگرام 'پریکشا (امتحان) پے چرچا' کے آٹھویں ایڈیشن میں معروف اداکارہ دیپیکا پادوکون نے شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ سے اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے احساسات کو دبانے کے بجائے والدین اور اساتذہ سے گفتگو کریں۔
Published: undefined
دیپیکا پادوکون نے بچپن میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کافی متحرک اور شرارتی تھیں۔ ان کے بقول، ’’میرے والدین آج بھی کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ صوفے، میز اور کرسیوں پر کودتی رہتی تھی۔ مجھے غیر نصابی سرگرمیوں میں بہت دلچسپی تھی۔‘‘
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’پریکشا پے چرچا' جیسے پروگرام کے ذریعے طلبہ کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، جو ایک خوش آئند قدم ہے۔
Published: undefined
پروگرام کے دوران دیپیکا نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ ان چیزوں پر توجہ دیں جن پر ان کا اختیار ہے اور غیر ضروری دباؤ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا، ’’اپنے والدین اور اساتذہ سے کھل کر اپنی پریشانیوں کے بارے میں بات کریں، اس کی وجوہات کو سمجھیں اور کسی ایسے شخص سے شیئر کریں جس پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے طلبہ کو تناؤ سے نمٹنے کے لیے مراقبہ (میڈی ٹیشن) اور ورزش کو اپنی روزمرہ کی عادت بنانے کی تجویز دی۔ دیپیکا پادوکون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غلطیاں کرنا سیکھنے کا ایک لازمی حصہ ہے اور طلبہ کو اپنی ناکامیوں سے گھبرانے کے بجائے ان سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے نیچر میں وقت گزارنے اور مناسب آرام کرنے کو بھی ضروری قرار دیا۔
Published: undefined
پروگرام کے دوران دیپیکا نے طلبہ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سرگرمی بھی کروائی، جس میں طلبہ نے کاغذ کے ٹکڑوں پر اپنی صلاحیتیں لکھ کر ایک بورڈ پر چسپاں کیں۔ انہوں نے اس سرگرمی کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ، ’’اگر آپ اپنی کمزوریوں کے بجائے اپنی خوبیوں پر توجہ دیں، تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ کئی چیزوں میں بہترین ہیں۔‘‘ پروگرام کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے دیپیکا نے طلبہ کے ساتھ کچھ گیمز بھی کھیلے۔
اس سے قبل، دیپیکا پادوکون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ’پریکشا پے چرچا‘ میں اپنی شرکت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے تعلیمی نظام میں ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے طلبہ کے دباؤ کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined