بالی ووڈ

سلمان خان کی سکیورٹی میں پھر چوک! دو دن میں دو افراد کی غیر قانونی طور پر ’گلیکسی اپارٹمنٹ‘ میں داخلے کی کوشش

سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ میں دو دن کے دوران ایک خاتون سمیت دو افراد نے زبردستی داخلے کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سلمان خان / آئی اے این ایس</p></div>

سلمان خان / آئی اے این ایس

 
IANS

معروف اداکار سلمان خان کی ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع رہائش گاہ ’گلیکسی اپارٹمنٹ‘ میں دو دن کے اندر اندر دو الگ الگ افراد نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد ان کی سکیورٹی پر ایک بار پھر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ان میں سے ایک واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، جب ایک 36 سالہ خاتون ایشا چھابڑا بغیر اجازت بلڈنگ میں داخل ہو گئی اور سلمان خان کے فلیٹ تک پہنچ گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف غیر قانونی داخلے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Published: undefined

اس واقعے کے ایک دن پہلے بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، جب چھتیس گڑھ کے رہنے والے جتیندر کمار سنگھ نامی ایک شخص نے سلمان خان سے ملنے کی خواہش میں زبردستی گلیکسی اپارٹمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 20 مئی کو شام 7:15 بجے پیش آیا۔ جتیندر پہلے صبح کے وقت بلڈنگ کے آس پاس گھومتا نظر آیا تھا، جس پر سکیورٹی اہلکار نے اسے وہاں سے ہٹنے کو کہا۔ اس دوران اس نے غصے میں آ کر اپنا موبائل فون زمین پر پھینک کر توڑ دیا۔

Published: undefined

بعد ازاں شام میں وہ شخص ایک رہائشی کی گاڑی کے پیچھے چھپ کر اندر داخل ہو گیا، تاہم موجود پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور باندرہ پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے ہندوستان کے نئے فوجداری ضابطہ (بی این ایس) کی دفعہ 329(1) کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

سلمان خان کو ماضی میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ بھی ہو چکا ہے، جس کے بعد حکومتِ مہاراشٹر نے ان کی سکیورٹی میں اضافہ کیا تھا۔ اس وقت سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس جوان تعینات ہیں، اس کے باوجود مسلسل دو دن میں دو افراد کا اندر گھسنے کی کوشش کرنا سکیورٹی کے لیے سنگین چیلنج بن گیا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ مملکت برائے داخلہ، یوگیش قدم نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کی جان کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے ، اور سکیورٹی ایجنسیاں پوری طرح چوکنا ہیں۔ تاہم، بار بار ہونے والے ان واقعات نے سلمان خان کے مداحوں میں بھی بے چینی پیدا کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined