سوشل میڈیا
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے معاملے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا میں شائع رپورٹوں کے مطابق، یہ مشتبہ شخص دیکھنے میں بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آیا تھا۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
ڈی سی پی ممبئی کے مطابق، گرفتار مشتبہ شخص ہاؤس بریکنگ کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔ پولیس اسے پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے اور اس سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔
یہ واقعہ 16 جنوری کی رات ممبئی کے باندرہ میں سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ حملہ آور، جو مبینہ طور پر چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا، نے بچوں کے کمرے میں داخل ہو کر سیف پر چھری سے وار کیے۔
Published: undefined
مزاحمت کے دوران سیف زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ کا دھار دار ٹکڑا نکالا۔ خوش قسمتی سے اب وہ خطرے سے باہر ہیں اور طبی نگرانی میں ہیں۔
پولیس نے حملہ آور کو پکڑنے کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دیں، جنہیں مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کا کام دیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ حملہ آور نے فرار ہونے سے پہلے اپنے کپڑے تبدیل کیے تھے۔
Published: undefined
اس واقعے میں گھر پر موجود 56 سالہ نرس الیامہ فلپ بھی زخمی ہوئی، جس کے بیانات اور دیگر اسٹاف کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں۔ نرس نے پولیس کو بتایا کہ رات کے اڑھائی بجے کے قریب نینی (بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی) نے کچھ آوازیں سنیں، جس پر سیف جاگ گئے اور حملہ آور کا سامنا کیا۔ حملہ آور کئی وار کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ مشتبہ شخص گھر کے اندر پہلے سے موجود تھا یا باہر سے آیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined