بالی ووڈ

معروف فلمکار شیام بینیگل کا 90 سال کی عمر میں انتقال، کانگریس صدر کھڑگے کا اظہارِ تعزیت

شیام بینیگل کو ’انکر‘، ’نشانت‘ اور ’منتھن‘ جیسی فلموں کے ذریعہ ہندوستانی سنیما میں متوازی سنیما کی شروعات کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے، بینیگل کو 2007 میں ’دادا صاحب فالکے ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>شیام بینیگل، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/sandeep_PT">@sandeep_PT</a></p></div>

شیام بینیگل، تصویر @sandeep_PT

 

ہندوستان کے مشہور و معروف فلمساز شیام بینیگل کا پیر کے روز 90 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ بینیگل کی صاحبزادی پیا نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ بینیگل نے شام 6.30 بجے ممبئی واقع واکہارٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ 10 دن قبل 14 دسمبر کو ہی دوستوں کے ساتھ اپنا 90واں یومِ پیدائش منایا تھا۔ بینیگل کے پسماندگان میں ان کی بیوی نیرا بینیگل اور بیٹی ہیں۔

Published: undefined

بینیگل کی بیٹی پیا بینیگل نے بتایا کہ انھیں گردہ کی سنگین بیماری کے سبب ممبئی کے واکہارٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انھوں نے آخری سانس لی۔ انھوں نے کہا کہ ’’شیام بینیگل کا شام 6 بج کر 38 منٹ پر واکہارٹ اسپتال میں انتقال ہوا۔ وہ کئی سالوں سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔‘‘ ان کی آخری رسومات کے وقت سے متعلق جانکاری بعد میں دی جائے گی۔

Published: undefined

بالی ووڈ کی ایک عظیم ہستی کے انتقال کی خبر پر فلمی و سیاسی ہستیوں کا رد عمل آنا بھی شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’لیجنڈری فلمساز شیام بینیگل کے انتقال سے ہمیں گہرا صدمہ ہوا ہے۔ وہ ہندوستانی سنیما کی ایک بلند پایہ شخصیت اور متوازی سنیما تحریک کے حقیقی علمبردار تھے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’آرٹ فارم میں ان کی زبردست شراکت، فکر انگیز کہانی کہنے اور سماجی مسائل کے ساتھ گہری وابستگی کے ذریعہ انھوں نے ایک انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔‘‘ کھڑگے نے ان کی کاوشوں سے متعلق تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’ان کی تخلیقات جیسے ’بھارت، ایک کھوج‘ جو پنڈت نہرو کی ’دی ڈسکوری آف انڈیا‘ پر مبنی ہے، اور سیریز ’سمودھیان‘ جو کہ دستور ساز اسمبلی کے مباحثوں پر مبنی ہے، نوجوان سامعین کے لیے ایک قابل قدر حوالے ہیں۔‘‘

Published: undefined

بینیگل کو نئے دور کی فلموں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ بینیگل کو 1970 اور 1980 کی دہائی میں ’انکر‘، ’نشانت‘ اور ’منتھن‘ جیسی فلموں کے ذریعہ ہندوستانی فلم میں متوازی سنیما کی شروعات کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے۔ ’بھومیکا‘، ’جنون‘، ’منڈی‘، ’سورج کا ساتواں گھوڑا‘، ’ممو‘ اور ’سرداری بیگم‘ کو ہندی سنیما میں ان کی آرٹ فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اپنے شاندار کیریئر میں بینیگل نے متنوع ایشوز پر فلموں کے علاوہ ڈاکیومنٹری اور ٹیلی ویژن سیریل بھی بنائے، جن میں ’بھارت ایک کھوج‘ اور ’سنویدھان‘ شامل ہیں۔

Published: undefined

شیام بینیگل کو 1976 میں پدم شری اور 1991 میں پدم بھوشن کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ 2007 میں انھیں ہندوستانی سنیما کے اعلیٰ اعزاز ’دادا صاحب فالکے ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔ وہ تنہا فلم ہدایت کار تھے جنھوں نے بہترین ہندی فیچر فلم کے لیے 5 مرتبہ نیشنل فلم ایوارڈ جیتا۔ اس کے علاوہ انھیں 2012 میں ساؤتھ ایشین سنیما فاؤنڈیشن کے ’ایکسی لنس اِن سنیما ایوارڈ‘ سے بھی سرفراز کیا گیا۔ ان کو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں قابل ذکر تعاون کے لیے یہ ایوارڈ لندن میں دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined