بالی ووڈ

پوجا بھٹ، راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں ہوئیں شامل

پوجابھٹ، بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے اس یاترا میں حصہ لیا اور راہل گاندھی کے ساتھ کچھ فاصلہ طے کیا۔ اس فاصلہ کے دوران انہوں نے راہل گاندھی سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

بھارت جوڑو یاترا، تصویر ٹوئٹر INCIndia
بھارت جوڑو یاترا، تصویر ٹوئٹر INCIndia 

حیدرآباد: فلم اداکارہ پوجا بھٹ، راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا میں شامل ہوئیں اور ان کے ساتھ کچھ فاصلہ طے کیا۔ پوجابھٹ، بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے اس یاترا میں حصہ لیا اور راہل گاندھی کے ساتھ کچھ فاصلہ طے کیا۔ اس فاصلہ کے دوران انہوں نے راہل گاندھی سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ عوام نے اداکارہ کا استقبال کیا۔ اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر پوجابھٹ، سوشل میڈیا پر مختلف مسائل پر کھل کر اظہارخیال کرتی ہیں۔ انہوں نے 1989میں بنی فلم ڈیڈی سے اپنی اداکاری کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے کئی فلموں جیسے زخم، دل ہے کہ مانتا نہیں، سر اور دیگر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور بعد ازں انہوں نے پروڈکشن اور ہدایت کاری کے میدان میں قدم جمایا ہے۔

Published: undefined

 واضح ہو کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھار ت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 8ویں دن میں داخل ہوگئی ہے جس پر کافی بہترعوامی ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ راہل گاندھی عوام اور مختلف طبقات سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں۔ ہجوم کی جانب سے ان کا شانداراستقبال کیا جا رہا ہے۔ کئی مقامات پر کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کی اہم شخصیات تاجر برادری ان سے ملاقات کرتے ہوئے کچھ دور فاصلہ تک اس یاترا کا حصہ بن رہی ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے لیڈروں کی جانب سے جگہ جگہ خیرمقدمی اسٹیج بنا کر ان کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ اس یاترا کے سلسلہ میں تلنگانہ کانگریس کے لیڈران سرگرم ہیں۔ یہ یاترا تلنگانہ میں 19 اسمبلی اور7 پارلیمانی حلقوں کا احاطہ کرے گی اور7 نومبر کو مہاراشٹرمیں داخل ہونے سے پہلے اس تلگو ریاست میں 375 کلومیٹر سفر مکمل کرے گی۔ 4 نومبر کو یاترا میں ایک دن کا وقفہ دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined