بالی ووڈ

کورونا وائرس: ’مشکل پسندی کو دین نہ سمجھیں، نمازیں گھروں پر پڑھیں‘

مفتی اطہر شمسی نے کہا کہ سورۃ بقرہ آیت 185 میں کہا گیا ہے کہ اللہ تمہارے ساتھ مشکل نہیں چاہتا وہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اس آیت پر غور کریں اور نمازیں گھروں پر ہی ادا کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کیرانہ: القرآن اکیڈمی کے ڈائریکٹر مفتی اطہر شمسی نے ملت پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا قہر کے پیش نظر عین قرآنی تعلیم کی روشنی میں عافیت پسندانہ قدم اٹھاتے ہوئے نمازیں اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔ انہوں نے آج یہاں کہا کہ قرآن کی سورۃ بقرہ آیت 185 میں کہا گیا ہے کہ اللہ تمہارے ساتھ مشکل نہیں چاہتا وہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس آیت پر غور کریں اور نمازیں اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔

Published: undefined

مولانا نے کہا کہ مساجد کو آباد رکھنے کی اس وقت بہتر صورت یہ ہو گی کہ امام اور مؤذن مسجدوں میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرتے رہیں۔ باقی لوگ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں۔ اُنہوں نے مشکل پسندی کو ہی دین تصور کر لینے کی سوچ سے باہر نکلنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خود ساختہ تصور ہے جس سے ملت کو فوری طور پر باہر نکلنا چاہیے اور دین کی اصل حقیقت کو سمجھنا چاہیے جو فطرت پر مبنی ہے۔

Published: undefined

مفتی اطہر شمسی نے بتایا کہ ایک بار پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جذام کا ایک مریض بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوا۔ آنحضور نے اس سے ہاتھ نہیں ملایا اور فاصلے سے ہی بیعت قبول کر لی۔ یہ کراہیت ہرگز نہیں بلکہ احتیاط ہے جو عین فطری ہے۔ مفتی شمسی نے بتایا کہ ان تعلیمات سے واضح ہو گیا کہ لوگوں کو متعدی امراض سے بچاؤ کی تمام تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور احتیاطی تدابیر کو دین کے خلاف نہیں سمجھنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined