بالی ووڈ

ممتاز نے مداحوں کی خواہش پوری کی، جلد ساڑی میں نظر آنے کا وعدہ

مایہ ناز اداکارہ ممتاز نے مداحوں کی فرمائش پر روایتی ہندوستانی لباس پہنا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جلد ہی ساڑی پہننے کا وعدہ بھی کیا

<div class="paragraphs"><p>مایہ ناز اداکارہ ممتاز / آئی اے این ایس</p></div>

مایہ ناز اداکارہ ممتاز / آئی اے این ایس

 

ممبئی: مایہ ناز اداکارہ ممتاز نے اپنے مداحوں کی درخواست پر روایتی ہندوستانی لباس پہن کر ان کی خواہش پوری کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سفید چُوڑی دار شلوار قمیض میں انتہائی دلکش نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ممتاز نے وعدہ کیا کہ جلد ہی وہ ساڑی میں بھی نظر آئیں گی۔

Published: undefined

ویڈیو کے کیپشن میں ممتاز نے لکھا، ’’ہیلو! میرے دوستوں، آپ نے کہا تھا کہ میں ہندوستانی لباس پہنوں، اس لیے میں نے آپ کے لیے چُوڑی دار شلوار قمیض پہنی ہے۔ اگلی بار میں ساڑی پہنوں گی۔ براہ کرم بتائیں کہ میں ساڑی میں اچھی لگتی ہوں یا چُوڑی دار قمیض میں۔ بہت سارا پیار۔‘‘

ویڈیو میں ممتاز کہتی ہیں، "نمستے، آپ لوگوں نے کہا تھا کہ مجھے ہندوستانی کپڑوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، تو میں نے خاص آپ کے لیے یہ لباس پہنا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا۔ آپ کے لئے پیار۔‘‘

Published: undefined

اس ویڈیو پر مداحوں نے دل کھول کر محبت کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ اور سماجی کارکن سومی علی نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے ممتاز کی تعریف کرتے ہوئے ایک یادگار لمحے کا ذکر کیا جب وہ 7 سال کی تھیں اور راجیش کھنہ سے ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں انہوں نے راجیش کھنہ سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر انہیں چاکلیٹ اور گال پر بوسہ ملا تھا۔

Published: undefined

سفید لباس میں شاندار نظر آنے والی 77 سالہ ممتاز نے کئی یادگار فلموں میں کام کیا جن میں ’رام اور شیام‘، ’میرے ہم دم میرے دوست‘، ’سچا جھوٹا‘، ’کھلونا‘، ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ اور ’روٹی‘ شامل ہیں۔ ان کا فلمی سفر 1958 میں بطور چائلڈ اسٹار ’سونے کی چڑیا‘ سے شروع ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined