بالی ووڈ

متھن چکرورتی: اپنی پہلی فلم میں نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار

متھن چکرورتی کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ ملٹی اسٹار فلموں کا اہم حصہ رہے ہیں۔ جب کبھی فلم پروڈیوسروں کو فلموں میں ایسے ادکار کی ضرورت ہوتی تو وہ متھن کو نظرانداز نہیں کر پاتے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
یوم پیدا ئش کے موقع پر

ممبئی: بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے فن کاروں کو جہاں کئی برس کا وقت لگ جاتا ہے وہیں متھن چکروتی ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جنہیں اپنی پہلی ہی فلم کے لئے یہ ایوارڈ مل گیا تھا۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST

1976میں ریلز ہوئی فلم ’مرگیا‘ بطور اداکار متھن چکرورتی کے فلمی کیریر کی پہلی فلم تھی۔ فلم میں انہوں نے ایسے سنتھالی نوجوان ’مرگیا‘ کا کردار ادا کیا جو انگریزی حکومت کے ذریعہ اپنی بیوی کے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ فلم میں ان کی شاندار اداکاری کے لئے انہیں قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST

کولکاتا میں 16جون 1952 کو پیدا ہوئے متھن چکرورتی (اصل نام) گورانگ چکرورتی نے گریجویشن کی تعلیم کولکاتا کے مشہور اسکاٹش چرچ سے مکمل کی۔ متھن چکرورتی اپنی زندگی کے شروعاتی دور میں بائیں بازو نظریات سے کافی متاثر رہنے کی وجہ سے نکسلزم سے وابستہ رہے لیکن اپنے بھائی کی بے وقت موت سے انہوں نے نکسلزم کا راستہ چھوڑ دیا اور پنے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST

فلم ’مرگیا‘ کی کامیابی کے باوجود متھن چکرورتی کو بطور اداکار کام نہیں مل رہا تھا۔ بھروسہ تو سبھی دیتے لیکن انہیں کام کرنے کا موقع کوئی نہیں دیتا تھا۔ اس درمیان متھن چکرورتی کو دو انجانے پھول کھلے ہیں گلش گلشن جیسی کچھ فلموں میں چھوٹے کردار اداکرنے کا موقع ملا لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST

1979میں متھن چکرورتی کو روی کانت نگائچ کی فلم ’سورکَشا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے فلمی کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ ماردھاڑ اور ایکشن سے بھرپور اس فلم میں متھن چکرورتی ایک جاسوس کے کردار میں تھے۔ ان کا یہ انداز فلمی شائقین کو کافی پسند آیا۔ بعد میں 1982 میں اس فلم کا سیکول ’واردات‘ بنائی گئی۔ متھن چکرورتی کی قسمت کا ستارہ 1982 میں ریلیز ہوئی فلم ’ڈسکو ڈانسر‘ سے چمکا۔ ناچ گانے سے بھری اس فلم میں متھن چکرورتی ڈسکور ڈانسر کے کردار میں نظر آئے۔ بی سبھاش کی ہدایت کاری والی بہترین ڈانس، میوزک اور اداکاری سے بھری اس فلم کی زبردست کامیابی نے اداکار متھن چکرورتی کو اسٹار کے طورپر قائم کردیا۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST

فلم ڈسکو ڈانسر کی کامیابی کے بعد متھن چکرورتی کی شبیہ ایک ڈانسنگ اسٹار کی بن گئی۔ اس فلم کے بعد پروڈیوسر اور ڈائرکٹروں نے بیشتر فلموں میں متھن کی ڈانسنگ اداکار کی شبیہ کو بھونایا۔ ان فلموں میں قسم پیدا کرنے والے کی، ڈانس ڈانس جیسی فلمیں شامل ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST

80کی دہائی میں متھن چکرورتی ان ہدایت کاروں کی پہلی پسند بن گئے جو کم بجٹ کی گھریلو فلم بناتے تھے۔ اس دور میں وہ فلم پروڈیوسروں کے لئے ’غریبوں کا امیتابھ‘ بن کر ابھرے اور کئی کامیاب فلموں میں کام کرکے شائقین کی تفریح کرنے میں کامیاب رہے۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST

90 کی دہائی کے آخری برسوں میں انہوں نے فلم انڈسٹری سے کچھ حد تک کنارہ کرلیا اور اوٹی چلے گئے جہاں وہ ہوٹل کا کاروبار کرنے لگے حالانکہ اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری سے اپنا ناطہ پوری طرح نہیں توڑا اور فلموں میں اداکاری کرکے شائقین کو مسحور کرتے رہے۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST

اداکاری میں یکسانیت سے بچنے اور خود کو کریکٹر ایکٹر کے طور پر قائم کرنے کے لئے متھن چکروتی نے خود کو مختلف کرداروں میں پیش کیا۔ اس سلسلہ میں 2005 میں ریلیز ہوئی فلم ’اعلان‘ میں گرے شیڈس ادا کرکے اپنے فلمی کیریئرکی دوسری اننگز شروع کی۔ 2005 میں ہی منی رتنم کی فلم ’گرو‘ میں ان کی اداکاری کی نئی شکل دیکھنے کو ملی۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST

متھن چکرورتی کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ ملٹی اسٹار فلموں کا اہم حصہ رہے ہیں۔ جب کبھی فلم پروڈیوسروں کو ایسی فلموں میں ادکار کی ضرورت ہوتی تو وہ متھن چکرورتی کو نظرانداز نہیں کر پاتے۔ متھن نے اپنے فلمی کیریئر میں تمام معروف ادکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن پردہ سیمیں پر ان کی جوڑی رنجیتا کے ساتھ زیادہ پسند کی گئی۔ اس کے علاوہ متھن چکرورتی کی جوڑی شری دیوی، پدمنی کولہاپورے اور زینت امان کے ساتھ بھی پسند کی گئی۔ متھن اپنے فلمی کیریئر میں اب تک دو مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے جاچکے ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں تقریباََ 250 فلموں میں اداکاری کی ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 2:10 PM IST