بالی ووڈ

متھن چکرورتی کی حالت مستحکم، طبی ٹیم کی نگرانی جاری

متھن چکرورتی کو بے چینی کی شکایت کے بعد ہفتہ کی صبح کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے

<div class="paragraphs"><p>متھن چکرورتی / آئی اے این ایس</p></div>

متھن چکرورتی / آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

کولکاتا: بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی رہنما متھن چکرورتی کو بے چینی کی شکایت کے بعد ہفتہ کی صبح کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔

معروف اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق کولکاتا کے نجی اسپتال میں ان کا علاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا ہے کہ اداکار کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ متھن نے طبی معائنے کے لیے بنائی گئی ٹیم کے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ ایک ایم آر آئی کرایا گیا ہے جس میں اسکیمک سیریرو ویسکولر بلاکیج کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، جس کا سادہ لفظوں میں مطلب ہے تھرومبس یا منجمد خون کے سبب دماغ کی طرف جانے والی شریان کا بند ہونا۔ ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم میں ایرو میڈیسن کے ماہر، ایک ماہر امراض قلب اور ایک معدے کے ماہر شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار ہلکی خوراک پر ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل متھن کے بیٹے میموہ چکرورتی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے والد کو معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ متھن کولکاتا میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے، جب ہفتہ کی صبح تقریباً 10 بجے انہیں بے چینی کی شکایت شروع ہوئی، جس کے بعد انہیں ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined