میکا سنگھ، تصویر @MikaSingh
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اسپتال سے گھر پہنچنے کے بعد اب ڈاکٹروں کے مشورے پر آرام کر رہے ہیں۔ فی الحال انھیں ورزش کرنے اور شوٹنگ پر جانے سے منع کیا گیا ہے۔ اس درمیان سیف علی خان کو زخمی حالت میں لیلاوتی اسپتال پہنچانے والے آٹو ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کی قسمت بہت مہربان نظر آ رہی ہے۔ انھیں پہلے ہی اپنے اچھے اخلاق کے لیے 2 بار نقدی انعام مل چکے ہیں، اب مشہور گلوکار میکا سنگھ نے بھی انھیں انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
میکا سنگھ نے 22 جنوری کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے کہا ہے کہ آٹو ڈرائیور 11 ہزار روپے کی جگہ 11 لاکھ روپے انعام کا حقدار ہے۔ دراصل بالی ووڈ سے جڑے ایک یوٹیوبر نے گزشتہ دنوں آٹو ڈرائیور بھجن سنگھ کو 11 ہزار روپے کا انعام دیا تھا۔ اسی انعامی رقم کو لے کر سوشل میڈیا پر کچھ لوگ بحث کر رہے ہیں کہ کیا یہ رقم کافی ہے!
Published: undefined
اسی تعلق سے میکا سنگھ نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مجھے لگتا ہے اس آٹو ڈرائیور کو 11 ہزار نہیں بلکہ 11 لاکھ روپے کا انعام دینا چاہیے۔ انھوں نے ہیرو کی طرح بالی ووڈ سپراسٹار سیف علی خان کی جان بچانے میں اپنا اہم کردار نبھایا ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’میری سبھی لوگوں سے گزارش ہے کہ برائے کرم ان سے (آٹو ڈرائیور سے) رابطہ کرنے کی تفصیل مجھے دیں، تاکہ میں انھیں انعام کے طور پر ایک لاکھ روپے دے سکوں۔‘‘ یعنی انھوں نے 11 لاکھ روپے تو نہیں، لیکن ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان ضرور کر دیا۔ میکا سنگھ کے اس قدم کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہو رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سیف علی خان نے اپنی جان بچانے والے آٹو ڈرائیور سے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔ اس کی کچھ تصویریں سامنے آئی تھیں۔ بعد میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سیف علی خان کی طرف سے بھجن سنگھ کو 50 ہزار روپے دیے گئے ہیں۔ حالانکہ اس سلسلے میں بھجن سنگھ نے کچھ بھی کہنے سے پرہیز کیا ہے۔ لیکن جس طرح سے انھیں لگاتار انعامی رقم مل رہے ہیں، اس سے تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ بھجن سنگھ رانا کی قسمت ان پر بہت مہربان نظر آ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined